ایران اسرائیل جنگ،وفاقی حکومت کی ہدایات پر سرحدی کراسنگ پوائنٹس تاحکم ثانی بند

17 جون ، 2025

اسلام آباد(فاروق اقدس)صوبہ بلوچستان میں حکام نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے پیش نظر بلوچستان کے پانچ اضلاع گوادر، کیچ، پنجگور، چاغی اور واشک کی سرحدیں ایران سے ملتی ہیں۔ ان اضلاع کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایات پر تمام چھوٹے بڑے سرحدی کراسنگ پوائنٹس تاحکمِ ثانی بند کر دیئے گئےہیں۔