لاہور(آصف محمود بٹ ) پنجاب حکومت نے بجٹ مالی سال 2025-26میں پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا) کے لئے 9ارب 46 کروڑ جبکہ اتھارٹی کے صوبے بھر میں انفورسمنٹ اسٹیشنز کیلئے 12ارب51کروڑ کی خطیر رقم مختص کی ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق پنجاب حکومت نےاسپیشل برانچ 6ارب 22کروڑ مختص کئے ہیں جو گزشتہ سال 7ارب84کروڑ 90لاکھ تھی۔ پنجاب حکومت نے بجٹ 2024-25 میں اسپیشل برانچ کوگاڑیاں خریدنے کے لئے 48کروڑ 90لاکھ کی سپلمنٹری گرانٹ جاری کی تھی۔ اسی طرح کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو M4رائفلز اور دیگر اسلحہ خریدنے کے لئے 61کروڑ 99لاکھ جاری کئے۔ پنجاب حکومت نے پروونشل انٹیلی جنس فیوژن اینڈ تھریٹ اسیسمنٹ سنٹرز(PIFTAC)کے قیام کے لئے15 کروڑروپے جاری کئے جبکہ گاڑیوں کی خرید کے لئے 9کروڑ 91لاکھ 72ہزار فراہم کئے گئے ۔ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب (او پی سی ) 22کروڑ 40لاکھ سے کم کرکے 20کروڑ 70لاکھ کر دیا ہے۔ پنجاب حکومت نے محکمہ داخلہ پنجاب کے ذیلی محکمے بارڈر ملٹری پولیس (بی ایم پی) ڈیرہ غازی خان کے بجٹ میں بھی نمایا ں کمی کی ہے۔ پنجاب حکومت نے انٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (ACE)کے بجٹ میں بڑا اور نمایاں اضافہ کیا ہے۔
اسلام آباد ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضا فہ ،...
اسلام آباد پاکستان اور دورہ کرنے والے آئی ایم ایف کے مشن کے درمیان مجموعی معاشی فریم ورک پر وسیع پیمانے پر...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیز رفتار معاشی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن پر عمل...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ترجیحی...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےکفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں بند کرنے کے اوقات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کے روز ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس سے...
اسلام آباد ٹرمپ کی ایران کو دھمکی سے عالمی منڈیاں لرز اٹھیں، تیل 111 ڈالر سے متجاوز، اسٹاک مارکیٹ کریش،...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر وتبا د لے ،وفاقی سیکر ٹری وزارت آبی وسائل اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو...