اسلام آباد( کامرس رپور ٹر ) سینٹ قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں ایف بی آر حکام نے فنانس بل پر بریفنگ دی اور بتایا کہ فاٹا میں صنعتوں پر 10 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے، چار مراحل میں مکمل طور پر سیلز ٹیکس لگائیں گے، کمیٹی نے فاٹا میں صنعتوں کیلئے سیلز ٹیکس کی چھوٹ میں کمی کا معاملہ آج منگل تک ملتوی کر دیا، ارکان نے فاٹا کو ٹیکس چھوٹ دینے کے فوائد پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی،اجلاس میں سیلز ٹیکس فراڈ کی ترامیم کا بھی جائزہ لیا گیا ، سینٹر فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ٹیکس فراڈ میں ملوث شخص کو دس سال کی بجائے پانچ سال تک قید کی سزا ہونی چاہیےاور جرمانہ ایک کروڑ روپے سے کم کر کے 50لاکھ روپے کیا جائے ، پراسکیوشن سے پہلے تین الگ الگ نوٹس دیئے جائیں ، ہائی کورٹ کو یہ اختیار دیا جائےکہ 60روز کے اندر اپیل پر فیصلہ کرے ،انہوں نے کہا کہ کاروباری افراد کیلئے دو سال کی سزا بھی زیادہ ہے، سینٹرفاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ایف بی آر انکوائری کے دوران ٹیکس فراڈ تسلیم کرنے کی صورت میں ٹیکس کی رقم ہی وصول کی جائے، اگر ملزم ہائی کورٹ یا سپریم کورٹ سے رجوع کرتا ہے تو اس پر ٹیکس کی رقم کے ساتھ ساتھ جرمانہ بھی وصول کیا جائے وزیر خزانہ نےمذکورہ ترامیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرادی اور ، کمیٹی نے سینٹر فاروق ایچ نائیک کی تجا ویز کو سراہا ۔
اسلام آباد ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضا فہ ،...
اسلام آباد پاکستان اور دورہ کرنے والے آئی ایم ایف کے مشن کے درمیان مجموعی معاشی فریم ورک پر وسیع پیمانے پر...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیز رفتار معاشی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن پر عمل...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ترجیحی...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےکفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں بند کرنے کے اوقات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کے روز ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس سے...
اسلام آباد ٹرمپ کی ایران کو دھمکی سے عالمی منڈیاں لرز اٹھیں، تیل 111 ڈالر سے متجاوز، اسٹاک مارکیٹ کریش،...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر وتبا د لے ،وفاقی سیکر ٹری وزارت آبی وسائل اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو...