کراچی (نمائندہ جنگ)اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) نے پالیسی ریٹ کو کسی تبدیلی کے بغیر11فیصدپر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بینک اعلامیہ کے مطابق کمیٹی نے نوٹ کیا کہ مئی میں مہنگائی کی سطح سال بسال 3.5 فیصد بڑھی جو اس کی توقعات کے مطابق تھا، جبکہ قوزی مہنگائی میں معمولی کمی ہوئی۔امید ہے کہ مہنگائی آگے چل کر مالی سال 26ء کے دوران بڑھ کر ہدف کے مطابق مستحکم ہو جائے گی۔ زری پالیسی کمیٹی نے یہ بھی تجزیہ کیا کہ اقتصادی نمو بتدریج بڑھ رہی ہے اور پیش گوئی ہے کہ اگلے سال یہ مزید بڑھے گیجبکہ تجارتی خسارے میں مستقل اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور مالی رقوم کی آمد کمزور ہے۔ مزید برآں، مالی سال 26ء کے بجٹ کے چند مجوزہ اقدامات درآمدات بڑھا کر اس تجارتی خسارے میں مزید اضافہ کرسکتے ہیں۔ کمیٹی نے اپنے گذشتہ اجلاس سے اب تک ہونے والی ان اہم تبدیلیوں کو پیشِ نظر رکھا۔ اول، مالی سال 25ء کی حقیقی جی ڈی پی نمو عبوری طور پر 2.7 فیصد بتائی گئی ہے، اور حکومت اگلے سال کے لیے 4.2 فیصد جیسی بلند نمو کو اپنا ہدف بنا رہی ہے۔ دوم، تجارتی خسارے میں خاصے اضافے کے باوجود اپریل میں کرنٹ اکاؤنٹ بڑی حد تک متوازن رہا۔
اسلام آباد ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضا فہ ،...
اسلام آباد پاکستان اور دورہ کرنے والے آئی ایم ایف کے مشن کے درمیان مجموعی معاشی فریم ورک پر وسیع پیمانے پر...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیز رفتار معاشی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن پر عمل...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ترجیحی...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےکفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں بند کرنے کے اوقات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کے روز ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس سے...
اسلام آباد ٹرمپ کی ایران کو دھمکی سے عالمی منڈیاں لرز اٹھیں، تیل 111 ڈالر سے متجاوز، اسٹاک مارکیٹ کریش،...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر وتبا د لے ،وفاقی سیکر ٹری وزارت آبی وسائل اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو...