اسلام آباد( کامرس رپور ٹر) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان گورننس اور ادارہ جاتی ترقی میں تعاون کا نیا سنگِ میل عبور کرلیاگیا پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے پیر ایک اہم پیشرفت کے تحت گورننس، ادارہ جاتی بہتری اور جدید نظم و نسق کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کیلئے ایک مفاہمتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ معاہدہ "حکومتی ترقی اور ادارہ جاتی تجربات کے تبادلے" سے متعلق ہے، معاہدے کے تحت ترقیاتی منصوبہ بندی، انسانی وسائل کی بہتری، شہری سہولیات کے نظم و نسق، پبلک سیکٹر میں اصلاحات اور سائنس و ٹیکنالوجی جیسے اہم شعبہ جات میں تجربات، مہارت اور حل کی منتقلی ممکن بنائی جائے گی تاکہ اداروں میں جدت اور مؤثریت کو فروغ دیا جا سکے۔متحدہ عرب امارات کے وفد کی قیادت نائب وزیر برائے مسابقتی امور و تبادلہ علم، عبداللہ ناصر نے کی، جبکہ پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر، حماد عبید الزابی اور نالج ایکسچینج پروگرام کے سینئر حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔معاہدے کے بعد وفد نے وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات کی۔
اسلام آباد ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی مشکلات میں اضا فہ ،...
اسلام آباد پاکستان اور دورہ کرنے والے آئی ایم ایف کے مشن کے درمیان مجموعی معاشی فریم ورک پر وسیع پیمانے پر...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت تیز رفتار معاشی ترقی اور ڈیجیٹل تبدیلی کے وژن پر عمل...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بہتر کارکردگی والی وزارتوں کو ترقیاتی منصوبوں کیلئے ترجیحی...
اسلام آ باد وفاقی حکومت نےکفایت شعاری اقدامات کے تحت دکانیں بند کرنے کے اوقات میں نرمی کا فیصلہ کیا ہے۔ ...
اسلام آ باد وزیرِ اعظم شہباز شریف سے نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے پیر کے روز ملاقات کی ۔ وزیر اعظم آفس سے...
اسلام آباد ٹرمپ کی ایران کو دھمکی سے عالمی منڈیاں لرز اٹھیں، تیل 111 ڈالر سے متجاوز، اسٹاک مارکیٹ کریش،...
اسلام آ باد وفاقی بیو رو کریسی میں تقرر وتبا د لے ،وفاقی سیکر ٹری وزارت آبی وسائل اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو...