بلوچستان میں دیر پا امن ، ترقی اور گورننس کی بہتری اولین ترجیح ہے ، سرفراز بگٹی

20 جون ، 2025

کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ناروے کے قائم مقام سفیر اور منسٹر کاؤنسلر تھامس سمیکوپ ڈاہل نےچیف منسٹر سیکرٹریٹ میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، صوبے میں گورننس کی بہتری، ترقیاتی عمل، اور انسانی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا وزیر اعلیٰ نے مہمان سفیر کو صوبے میں گورننس کے نظام میں بہتری، شفافیت، میرٹ اور قانون کی حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ حکومت ادارہ جاتی اصلاحات کے ذریعے انتظامی عمل کو مؤثر اور عوام دوست بنا رہی ہے ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی جن میں انسانی وسائل کی ترقی، معیاری تعلیم اور صحت عامہ کے شعبے شامل ہیںانہوں نے ان شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو وسعت دینے پر اتفاق کیا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں ترقی اور امن کا نیا دور شروع ہو چکا ہے حکومت نہ صرف ترقیاتی منصوبوں کو تیز رفتار بنیادوں پر مکمل کر رہی ہے بلکہ بین الاقوامی شراکت داری کے ذریعے صوبے میں پائیدار ترقی کو بھی فروغ دے رہی ہے حکومت بلوچستان کی اولین ترجیح صوبے میں دیرپا امن کا قیام ہے کیونکہ امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں اسی لیے ریاستی رٹ کو ہر صورت برقرار رکھا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی، بدامنی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مربوط حکمت عملی کے تحت اقدامات جاری ہیں تاکہ عوام کو ایک محفوظ، مستحکم اور ترقی یافتہ ماحول فراہم کیا جا سکے۔