کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے مزید 13اضلاع کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کیلئے اسپیشل سیکرٹری ہوم کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی جو 10جولائی تک اپنی سفارشات صوبائی حکومت کو پیش کریگی۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے 13اضلاع کوئٹہ، حب ،لسبیلہ ، گوادر ، تربت ٗپنجگور، واشک ، چاغی ، خاران ، نوشکی ، ژوب ، شیرانی ، قلعہ سیف اللہ میں لیویز فورس کو پولیس میں ضم کرنے کیلئے اسپیشل سیکرٹری محکمہ داخلہ کی قیادت میں ایک5رکنی کمیٹی قائم کی گئی جس کے ممبران میں ایڈیشنل سیکرٹری(بجٹ 1-)محکمہ خزانہ ،متلعقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ٗمتعلقہ اضلاع کے ایس پی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز ، ونگ کمانڈرز شامل ہیںکمیٹی بی ایریا کو اے ایریا میں ضم کرنے کی سفارشات 10جولائی تک صوبائی حکومت کو پیش کریگی اسکے بعد 13اضلاع کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کیا جائے گا۔کمیٹی 13 اضلاع میں تمام لیویز فورس بشمول اثاثے، اسلحہ، گولہ بارود وغیرہ کو متعلقہ ضلعی پولیس کے حوالے کرنے کی نگرانی کرے گی،کمیٹی اس بات کو یقینی بنائے گی کہ صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق، تمام لیویز فورس مذکورہ اضلاع میں موجود اس کے اثاثوں کے ساتھ 10 جولائی 2025 تک متعلقہ ضلعی پولیس کے حوالے کر دی جائے۔ کمیٹی کے چیئرمین 15 جولائی 2025 کو وزیر اعلیٰ بلوچستان اور کمانڈر ہیڈ کوارٹر 12 کور کی مشترکہ صدارت میں ہونے والی کانفرنس میں اس معاملے پر بریفنگ دیں گے۔
اسلام آباد پاکستان مندوب نے نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اُمور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی دھونس سے اپنا ہر...
کراچی صدرٹرمپ نے فوج کو مصنوعی ذہانت کے استعمال میں تیزی لانے کا حکم دے دیاہے، وائٹ ہاؤس نے قومی سلامتی...
پشاور مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا پولیس کو 16ارب روپے دینے کا دعویٰ مسترد کردیا ،وزیراعلیٰ کے مشیر خزانہ مزمل...
اسلام آباد جنگ کے ترسیلات زر یا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر اثرات سامنے نہیں آئے،تاہم بحران طویل ہوا تو...
کراچیایف آئی اے نے ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام کے مطابق پاکستان...
کراچی امن معاہدے کیلئے ایران کی منجمد اثاثوں تک فوری رسائی کی شرط رکھی ہے جس نے صدر ٹرمپ کو مشکل میں ڈال دیا...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود عوام پر لیوی اور مختلف مارجنز کا بھاری بوجھ...