کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں میزبان نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور ٹرمپ کی ملاقات پر بھارتی وزیراعظم اور گودی میڈیا دبائو میں ہیں کہ بھارتی عوام سے کیا کہنا ہے۔ گودی میڈیا میں ٹرمپ پر بھی چڑھائی کی جارہی ہے اور مذاق بھی اڑایا جارہا ہے۔رائٹرز کی خبر کے مطابق کینیڈا نے پھر بھارت پر پھر مداخلت کا الزام لگا دیا ہے، آیت اللہ سیستانی کا آیت اللہ خامنہ ای کی حمایت میں بیان سامنے آگیا ہے اور انہوں نے ایران کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے اسرائیلی دھمکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کوئی بھی مجرمانہ عمل پورے خطے کے لیے سنگین نتائج اور اثرات کا باعث بنے گااور انہوں نے مزید کہا ہم تمام موثر اداروں اور حکومتوں بالخصوص اسلامی حکومتوں سے ظالمانہ جنگ کو روکنے اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق ایران کے جوہری معاملات کا پرامن اور منصفانہ حل تلاش کرنے کی پوری کوشش کا مطالبہ کرتے ہیں ۔جمعرات کو خامنہ ای نے لکھا ہے کہ اسرائیل کا امریکہ کو مدد کے لیے بلانا اسرائیل کی کمزوری کی علامت ہے اور اپنی قوم سے کہا کہ دشمن کو اگر احساس ہو کہ آپ اُن سے ڈرتے ہیں تو آپ کو نہیں چھوڑے گا آپ نے آج تک جو رویہ اپنایا ہے اسی طرزِ عمل کو طاقت کے ساتھ جاری رکھیں۔
اسلام آباد پاکستان مندوب نے نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن تنازعہ کشمیر کے منصفانہ حل سے مشروط...
کراچی وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی اُمور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ایکشن کمیٹی دھونس سے اپنا ہر...
کراچی صدرٹرمپ نے فوج کو مصنوعی ذہانت کے استعمال میں تیزی لانے کا حکم دے دیاہے، وائٹ ہاؤس نے قومی سلامتی...
پشاور مزمل اسلم نے خیبرپختونخوا پولیس کو 16ارب روپے دینے کا دعویٰ مسترد کردیا ،وزیراعلیٰ کے مشیر خزانہ مزمل...
اسلام آباد جنگ کے ترسیلات زر یا بیرون ملک مقیم پاکستانیوں پر اثرات سامنے نہیں آئے،تاہم بحران طویل ہوا تو...
کراچیایف آئی اے نے ملک بھر میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حکام کے مطابق پاکستان...
کراچی امن معاہدے کیلئے ایران کی منجمد اثاثوں تک فوری رسائی کی شرط رکھی ہے جس نے صدر ٹرمپ کو مشکل میں ڈال دیا...
اسلام آباد حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں کمی کے باوجود عوام پر لیوی اور مختلف مارجنز کا بھاری بوجھ...