تہران ، واشنگٹن، ماسکو، کراچی(اے ایف پی،نیوز ڈیسک)ایران اور اسرائیل جنگ رکوانے کی کوششیں تیز ہوگئیں، ایران جوہری پروگرام پر جنیوا میں مذاکرات آج ہوں گے ، مذاکرات میں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے وزراء خارجہ شریک ہوں گے ، ایرانی نائب وزیرخارجہ سعید خطیب زادہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملے رکنے تک کوئی بھی مذاکرات نہیں کرے گا، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایران کیخلاف فوجی کارروائی سے پیچھے ہٹ جائیں جبکہ روسی اور چینی صدور نے بھی متنبہ کیا ہے کہ تنازع میں امریکی فوجی مداخلت کے سنگین اور ناقابل بیان نتائج ہوں گے ، دونوں صدور نے ٹیلی فونک گفتگو میں ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کی ،صدر پیوٹن نے کہا کہ ایران نے اسرائیل کے حملوں کے ایک ہفتے سے کوئی فوجی مدد نہیں مانگی ہے، پریس کانفرنس کے دوران یہ پوچھے جانے پر کہ اگر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کر دیا گیا تو روس کیا اقدامات کرے گا،پیوٹن نے کہاخامنہ ای کے قتل کی ممکنات پر بھی بات نہیں کرنا چاہتا، دوست ملک ایران نے اب تک عسکری مدد نہیں مانگی ہے، دوسری جانب ایران نے اسرائیل پر اب تک کا سب سے بڑا حملہ کیا ہے ، میزائل حملوں میں اسرائیلی فوجی کمانڈ اینڈ انٹیلی جنس ہیڈکوارٹرز، اسٹریٹجک مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے ،حملوں میں 126اسرائیلی زخمی ہوگئے ہیں، اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میزائل حملوں کے بعد ایرانی سپریم لیڈر کو زندہ رہنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا کہنا ہے امریکامیدان میں آچکا ہے،اللہ ایرانی قوم کو فتح دے گا۔
کراچی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیرمین غلام حسین سہو اور ثانوی و اعلی ثانوی...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری کی...
کراچی بہادری، قربانی اور قومی یکجہتی کے جذبے کی عکاسی کرتے ہوئے پاک بحریہ نے معرکۂ حق - یومِ فتح کے ایک سال...
اسلام آ باد پاکستان مانومنٹ شکر پڑیاں میںمعرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب کو آندھی اور بارش کی وجہ سے...
کراچی ایران جنگ سے خلیجی ریاستوں کی غیر تیل معیشت کی حکمتِ عملی کو دھچکا، سیاحت، ٹیکنالوجی اور مالیاتی شعبوں...
تہران ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز، ایران کے میزائل پروگرام یا تہران...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...