اسلام آباد (اے پی پی) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے آئینی بینچز کی مدت میں 30نومبر تک جبکہ سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچزکی مدت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی۔ جوڈیشل کمیشن نے ججز کی سالانہ کارکردگی کے جائزے کیلئے وسیع البنیاد کمیٹی تشکیل دیدی، جوڈیشل کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کیلئے نامزد ججز کے ناموں میں ردو بدل اور 2نئی نامزدگیاں کی گئیں۔سپریم کورٹ کے جاری اعلامیہ کے مطابق جمعرات کو جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے دو اجلاس منعقد ہوئے۔پہلا اجلاس سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا جسکے ایجنڈا آئٹمز میں سپریم کورٹ کے آئینی بنچوں کی مدت میں توسیع اور آئین کے آرٹیکل 175A(20) کے تحت ہائی کورٹس کے ججز کی سالانہ کارکردگی کے موثر جائزے کیلئے قواعد بنانے سے متعلق پالیسی فیصلہ شامل تھے۔ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے اکثریتی رائے سے سپریم کورٹ کے آئینی بنچوں کی مدت 30 نومبر 2025ء تک بڑھانے کی متفقہ منظوری دی جبکہ چیئرپرسن نے ایک وسیع البنیاد کمیٹی تشکیل دی جس میں عدلیہ، پارلیمان، انتظامیہ اور قانونی برادری کے ارکان شامل ہونگے۔
کراچی وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیرمین غلام حسین سہو اور ثانوی و اعلی ثانوی...
مقبوضہ بیت المقدس اسرائیل کی اٹارنی جنرل نے اسرائیل کی خفیہ جاسوس ایجنسی موساد کے اگلے سربراہ کی تقرری کی...
کراچی بہادری، قربانی اور قومی یکجہتی کے جذبے کی عکاسی کرتے ہوئے پاک بحریہ نے معرکۂ حق - یومِ فتح کے ایک سال...
اسلام آ باد پاکستان مانومنٹ شکر پڑیاں میںمعرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی مرکزی تقریب کو آندھی اور بارش کی وجہ سے...
کراچی ایران جنگ سے خلیجی ریاستوں کی غیر تیل معیشت کی حکمتِ عملی کو دھچکا، سیاحت، ٹیکنالوجی اور مالیاتی شعبوں...
تہران ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز، ایران کے میزائل پروگرام یا تہران...
اسلام آ باد قطر کے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ عزت مآب شیخ محمد بن عبدالرحمن آلجاسم آلثانی نے اتوار کے...
کراچی ویز اسٹریٹنگ نے خود کو وزارتِ عظمیٰ کیلئے پیش کر دیا، اسٹارمر کی مشکلات میں اضافہ، وزیر صحت نے ممکنہ...