غزہ سٹی (اے ایف پی، جنگ نیوز) اسرائیلی فورسز کےہاتھوں غزہ میں قتل عام کا سلسلہ جمعرات کے روز بھی جاری رہا ، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فورسز کی بمباری اور ہجوم پر فائرنگ کے واقعات میں 84فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہوگئے ، شہداء میں 21 ایسے لوگ شامل تھے جو 20 ماہ سے زیادہ جاری جنگ کے بعد قحط کے خدشے کے پیش نظر امداد تقسیم کرنے والے مقامات کے قریب جمع ہوئے تھے،شمالی غزہ میں 59افراد شہید ہوئے ۔ فلسطینی محکمہ شہری دفاع کے ترجمان محمود بسل نے اے ایف پی کو بتایا کہ جنوبی غزہ پٹی میں امداد کا انتظار کرتے ہوئے 6افراد شہید ہوئے اور 15 دیگر مرکزی علاقے نیتزارم کوریڈور میں شہید ہوئے، جہاں ہزاروں فلسطینی خوراک حاصل کرنے کی امید میں روزانہ جمع ہوتے ہیں۔اسرائیلی فوج نے اے ایف پی کو بتایا کہ نیتزارم کوریڈور — جو کہ اسرائیل کے زیرِ فوجی علاقہ ہے اور فلسطینی علاقے کو دو حصوں میں تقسیم کرتا ہے — میں اس کے فوجیوں نے ان کے قریب آنے والے "مشتبہ افراد" پر "انتباہی گولیاں" چلائی تھیں، لیکن وہ "کسی بھی زخمی فرد سے واقف نہیں"۔ فوج نے جنوب میں رپورٹ کیے گئے واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔نیتزارم علاقے میں فائرنگ کے واقعے کے عینی شاہد بسام ابو شعار نے بتایا کہ ہزاروں لوگ رات بھر وہاں جمع تھے اس امید میں کہ صبح کھلنے پر امریکی اور اسرائیلی حمایت یافتہ امدادی تقسیم کے مقام پر انہیں امداد ملے گی۔
کراچی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوام دشمن، سندھ...
اسلام آباد اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی نے خیبر پختونخوا کے اپنے نامزد کردہ وزیراعلی سہیل آفریدی...
کراچی امارات کی ایران کے منجمد 20 ارب ڈالرجاری کرنیکی میڈیا رپورٹس کی تردید، یو اے ای حکومت نے دعوؤں کوغلط...
کراچی سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور سابق چیف اسکاؤٹ کمشنر جسٹس غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم برادر ملک ترکیہ کی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس سلیم جیسر نے لاڑکانہ میں کاروکاری کے الزام میں نوجوان کے...
کراچی اجرتیں کم، دولت میں غیر معمولی اضافہ، امریکی معیشت میں عدم مساوات بڑھ گئی۔ ایلون مسک دنیا کے پہلے...
جدہ سعودی عرب ناقص کارکردگی اور خلاف ورزی پر21عمرہ کمپنیاں معطل۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے...
کراچی کیبنٹ سیکرٹیریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ پولیس میں تعینات گریڈ 20 سے گریڈ 18 تک کے افسران کی خدمات وفاق...