اسلام آباد (نمائندہ جنگ )سینیٹ نے سرکاری افسران کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پر ڈالنے کے سول سرونٹس ترمیمی بل 2025 کی متفقہ منظوری دیدی، بیورو کریٹ اپنے اور اہل خانہ کے اثاثے ظاہر کرنے کے پابند ہونگے ، فوجداری قوانین ترمیمی بل 2025اور لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل 2025 بھی سینیٹ میں پیش کر دیئے گئے ، پی ٹی آئی نے لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز (ترمیمی) بل کی سخت مخالفت کی، چیئرمین سینٹ نے مزید غور کیلئے دونوں بل متعلقہ قائمہ کمیٹیوں کو بھجوا دیئے، جمعرات کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ نے سول سرونٹس ترمیمی بل 2025ایوان میں پیش کیا، چیئرمین سینیٹ نے بل منظوری کیلئے ایوان میں پیش کیا جس کی ایوان نے متفقہ منظوری دیدی ، وزیر قانون و انصاف نے بتایا کہ گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے افسران اپنے اثاثے پیش کریں گے اور ان کے اثاثے پارلیمنٹرینز کی طرح ویب سائٹ پر ڈالے جائیں گے ۔
کراچی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوام دشمن، سندھ...
اسلام آباد اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی نے خیبر پختونخوا کے اپنے نامزد کردہ وزیراعلی سہیل آفریدی...
کراچی امارات کی ایران کے منجمد 20 ارب ڈالرجاری کرنیکی میڈیا رپورٹس کی تردید، یو اے ای حکومت نے دعوؤں کوغلط...
کراچی سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور سابق چیف اسکاؤٹ کمشنر جسٹس غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم برادر ملک ترکیہ کی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس سلیم جیسر نے لاڑکانہ میں کاروکاری کے الزام میں نوجوان کے...
کراچی اجرتیں کم، دولت میں غیر معمولی اضافہ، امریکی معیشت میں عدم مساوات بڑھ گئی۔ ایلون مسک دنیا کے پہلے...
جدہ سعودی عرب ناقص کارکردگی اور خلاف ورزی پر21عمرہ کمپنیاں معطل۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے...
کراچی کیبنٹ سیکرٹیریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ پولیس میں تعینات گریڈ 20 سے گریڈ 18 تک کے افسران کی خدمات وفاق...