کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف پی سی سی آئی نے وفاقی بجٹ 2025-26میں ٹیکس حکام کو دیئے گئے اختیارات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس آفیسرز کو ایس ایچ او جیسے اختیارات دینے کو ہم مسترد کرتے ہیں،ایف پی سی سی آئی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اپیل کی ہے کہ وہ بزنس فرینڈلی پالیسیاں بنوائیں ؛ حکومت ہماری نہیں سن رہی۔ سینئر نائب صدر ایف پی سی سی آئی ثاقب فیاض مگوں ،نائب صدر آصف سخی اور ناصر خان نے جمعرات کو فیڈریشن ہائوس کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹیکس آفیسرز کو دیئے گئے اس اختیار کو بھی مسترد کرتے ہیں جو انہیں بزنس بینک اکاؤنٹس سے کاروباری افراد کی رقم نکلوانے کا اہل بناتا ہے اور بغیر نوٹس کے کاروباری اداروں پر چھاپوں کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں- وفاقی حکومت ان سخت اقدامات کو فوری واپس لےتاکہ تاجر برادری کا اعتماد بحال ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی کا ہدف صرف اسی صورت میں حاصل کیا جا سکتا ہے جب صنعتکاروں اور برآمد کنندگان کو جامع مشاورتی عمل کے ذریعے آن بورڈ لیا جائے۔
کراچی ورلڈ کپ میں ایرانی ٹیم کی حمایت نے سیاسی اختلافات کو پس منظر میں دھکیل دیا۔ لاس اینجلس میں ہزاروں...
راولپنڈی پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہاہے کہ عمران خان سے ملاقات اور مشاورت تک...
کراچی امن معاہدہ کے تحت کیا ایران کو300ارب ڈالر کا سرمایہ کاری فنڈ کھل ملے گا؟جے ڈی وینس کا کہنا ہے کہ یہ رقم...
کراچی نیٹو کا دفاعی حصار مضبوط، اٹلی کا جدید میزائل سسٹم ترکیے میں تعینات، SAMP-T سسٹم قونیہ پہنچ گیا، لڑاکا...
کراچی امریکا نے خلیج سے تیل کی ترسیل کیلئے ایران جیسی خفیہ حکمتِ عملی اپنا لی۔ آبنائے ہرمز کے قریب خفیہ جہاز...
کراچیٹریفک پولیس کی جانب سے محرم الحرام میں مخصوص ٹریفک پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔پولیس نے تمام...
کراچی چیف جسٹس آف سندھ ہائی کورٹ نے مٹیاری میں تعینات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محترمہ صدف کھوکھر کو عوامی مفاد کے...
کراچی سندھ ہائی کورٹ نے جماعت اسلامی کی کلفٹن کے بیچ ویو پارک کو نجی ادارے کے حوالے کرنے کے خلاف درخواست پر...