کراچی ( اسٹاف رپورٹر)صوبہ سندھ کے مالی سال 2025-26کے بجٹ پر جمعرات کو چوتھے روز بھی سندھ اسمبلی کے اجلاس میں عام بحث جاری رہی،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نوید انتھونی کی زیر صدارت شروع ہوا تو ایوان میں حکومتی و اپوزیشن ارکان کی تعداد انتہائی کم تھی جس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ ارکان کو بجٹ اجلاس سے کتنی دلچسپی ہے ۔ ایم کیو ایم کے ریحان اکرم نے کہا کہ سندھ حکومت نے اپنے 17 ویں بجٹ میں بھی 90 فیصد اسکیمیں دیہی سندھ کی رکھی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا محکمہ اینٹی کرپشن خود کرپشن کا محکمہ بن گیا ہے جس کا نہ کوئی وزیر ہے اور نہ سیکرٹری ہے ۔ سندھ حکومت نے کرپشن کو صنعت کا درجہ دیا ہوا ہے ۔ انہوں نے اپنے حلقے میں پانی کے بحران اور سیوریج کے مسائل کا بھی ذکر کیا ۔ مشیر ماحولیات دوست محمد راہموں نے کہا کہ شہروں میں زیادہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں ۔ سندھ میں پلاسٹک بیگز پر پابندی لگائی گئی ہے اگر ماحول کو بہتر رکھنا ہے تو درخت زیادہ لگانے ہوں گے ۔ پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔ ایم کیو ایم کے محمد دانیال نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے پری بجٹ اجلاس میں ہماری تجاویز کو بجٹ میں شامل نہیں کیا گیا ۔ صوبے میں اٹھارہ سال سے سی ایم شاہی چل رہی ہے ۔کراچی کے عباسی شہید اسپتال کی حالت خراب ہے ۔ شہر میں پینے کا پانی نہیں ہے اور میئر کراچی کہہ رہے ہیں شہر کی سڑکوں کو عرق گلاب سے دھوئیں گے ۔ پیپلز پارٹی کے فیاض بٹ نے محدود وسائل کے باوجود عوام دوست بجٹ پیش کرنے پرپارٹی قیادت اوروزیراعلی سندھ کوخراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو اکیس لاکھ گھر بنا کردینا آسان کام نہیں تھا جو پی پی نے کیا ۔ صوبائی وزیر محنت شاہد تھہیم نے کہا کہ بلاول بھٹو ملک کے وزیر اعظم بنیں گے، سندھ کے دیہی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ بہت زیادہ ہے شکایت کرنے پر واپڈا والے دو گھنٹے لوڈ شیڈنگ بڑھا دیتے ہیں ۔ شہداد پور کے قریب گیس نکلی ہے لیکن شہر کو گیس نہیں مل رہی ، شہداد پور اسپتال میں فنڈز کی کمی ہے اسپتال کے فنڈز بڑھائے جائیں ۔
کراچی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوام دشمن، سندھ...
اسلام آباد اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی نے خیبر پختونخوا کے اپنے نامزد کردہ وزیراعلی سہیل آفریدی...
کراچی امارات کی ایران کے منجمد 20 ارب ڈالرجاری کرنیکی میڈیا رپورٹس کی تردید، یو اے ای حکومت نے دعوؤں کوغلط...
کراچی سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور سابق چیف اسکاؤٹ کمشنر جسٹس غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم برادر ملک ترکیہ کی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس سلیم جیسر نے لاڑکانہ میں کاروکاری کے الزام میں نوجوان کے...
کراچی اجرتیں کم، دولت میں غیر معمولی اضافہ، امریکی معیشت میں عدم مساوات بڑھ گئی۔ ایلون مسک دنیا کے پہلے...
جدہ سعودی عرب ناقص کارکردگی اور خلاف ورزی پر21عمرہ کمپنیاں معطل۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے...
کراچی کیبنٹ سیکرٹیریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ پولیس میں تعینات گریڈ 20 سے گریڈ 18 تک کے افسران کی خدمات وفاق...