کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ حالیہ پاکستان کے آرمی چیف اور امریکی صدر کی ملاقات کے دوررس نتائج برآمد ہوں گے ،امریکی صدر اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی ملاقات کے بعدنریندر مودی غیر متعلق ہوگئے، پاکستان کے ساتھ امریکاکے تجارتی تعلقات اب مزیدبہتر ہوں گے،نریندرمودی کا بھی اسرائیلی وزیراعظم جیسا سیاسی جنازہ نکلنے والا ہے،ساری دنیا میں پاکستان کی عزت ہوئی ہے اورامریکی صدر نے اتنی اہمیت دی ہے پاکستا ن اورپاکستان آرمی چیف کو کہ ان کوبلایااور ان کے بار ے میں اچھی باتیں کہیں میرے خیال سے اس سے زیادہ خوشی کی بات سارے ملک کے لئے کوئی نہیں ہوسکتی ،خصوصی نشریات میں دفاعی تجزیہ کاربریگیڈیئر (ر) بابر علائو الدین،شاہد خان ، میجر جنرل (ر) زاہد محمود اور ڈاکٹرارجمند ہاشمی نے اظہار خیال کیا۔ دفاعی تجزیہ کاربریگیڈیئر (ر) بابر علائو الدین نے کہا کہ امریکی صدر اور فیلڈمارشل عاصم منیر کی ملاقات کے بعدنریندر مودی غیر متعلق ہوگئے اوردبائو میں بھی ہیں اورانڈیا کا جوسیکولر چہرہ تھا اب تبدیل ہوچکا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں بابرعلائو الدین نے کہا کہ جنرل پرویزمشرف کی ملاقات کاحوالہ آپ نے دیا وہ ملاقات بطورصدر تھی اوریہ ملاقات بطور فیلڈمارشل آرمی چیف اور دوگھنٹے تک ہوئی۔
کراچی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوام دشمن، سندھ...
اسلام آباد اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی نے خیبر پختونخوا کے اپنے نامزد کردہ وزیراعلی سہیل آفریدی...
کراچی امارات کی ایران کے منجمد 20 ارب ڈالرجاری کرنیکی میڈیا رپورٹس کی تردید، یو اے ای حکومت نے دعوؤں کوغلط...
کراچی سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور سابق چیف اسکاؤٹ کمشنر جسٹس غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم برادر ملک ترکیہ کی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس سلیم جیسر نے لاڑکانہ میں کاروکاری کے الزام میں نوجوان کے...
کراچی اجرتیں کم، دولت میں غیر معمولی اضافہ، امریکی معیشت میں عدم مساوات بڑھ گئی۔ ایلون مسک دنیا کے پہلے...
جدہ سعودی عرب ناقص کارکردگی اور خلاف ورزی پر21عمرہ کمپنیاں معطل۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے...
کراچی کیبنٹ سیکرٹیریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ پولیس میں تعینات گریڈ 20 سے گریڈ 18 تک کے افسران کی خدمات وفاق...