اسلام آباد (ناصر چشتی )نجکاری کمیشن نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کے 51سے 100فیصد حصص بمع مینجمنٹ کنٹرول کی نجکاری کیلئے صرف پانچ کمپنیوں نے اہلیت کی دستاویزات جمع کرائیں ، گزشتہ روزپی آئی اے سی ایل کی نجکاری کی دوسری کوشش کے سلسلے میں اہلیت کی دستاویزات جمع کرانے کا آخری دن تھا، نجکاری کمیشن کو مندرجہ ذیل 8دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں سے اظہار دلچسپی کی درخواستیں موصول ہوئیں ،کنسورشیم جس میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میٹرو وینچرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ شامل ہیں جبکہ عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، سٹی سکولز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور لیک سٹی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر مشتمل کنسورشیم ، اے کے ڈی گروپ ، ایئر بلیو لمیٹڈاور کنسورشیم جس میں آگمنٹ سیکیوریٹیز اینڈ انوسٹمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور سیرین ایر (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، بحریہ فاؤنڈیشن، میگا سی اینڈ ایس ہولڈنگ، ایکویٹاس کیپیٹل ایل ایل سی اور حبیب رفیق انجینئرنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ، فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ ، سردار محمد اشرف ڈی بلوچ (پرائیویٹ) لمیٹڈ آٹھ دلچسپی رکھنے والی جماعتوں میں سے مندرجہ ذیل پانچ دلچسپی رکھنے والی جن کمپنیوں نے گزشتہ روز آخری تاریخ تک اہلیت کی دستاویزات جمع کرائیں ان میں کنسورشیم جس میں لکی سیمنٹ لمیٹڈ، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ، کوہاٹ سیمنٹ کمپنی لمیٹڈ اور میٹرو وینچرز (پرائیویٹ) لمیٹڈ جبکہ عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، سٹی سکولز (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور لیک سٹی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ پر مشتمل کنسورشیم اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ، ایئر بلیو کنسورشیم جس میں آگمنٹ سیکیوریٹیز اینڈ انوسٹمنٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور سیرین ایر (پرائیویٹ) لمیٹڈ ، بحریہ فاؤنڈیشن، میگا سی اینڈ ایس ہولڈنگ، ایکویٹاس کیپیٹل ایل ایل سی شامل ہیں۔
کراچی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوام دشمن، سندھ...
اسلام آباد اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی نے خیبر پختونخوا کے اپنے نامزد کردہ وزیراعلی سہیل آفریدی...
کراچی امارات کی ایران کے منجمد 20 ارب ڈالرجاری کرنیکی میڈیا رپورٹس کی تردید، یو اے ای حکومت نے دعوؤں کوغلط...
کراچی سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور سابق چیف اسکاؤٹ کمشنر جسٹس غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم برادر ملک ترکیہ کی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس سلیم جیسر نے لاڑکانہ میں کاروکاری کے الزام میں نوجوان کے...
کراچی اجرتیں کم، دولت میں غیر معمولی اضافہ، امریکی معیشت میں عدم مساوات بڑھ گئی۔ ایلون مسک دنیا کے پہلے...
جدہ سعودی عرب ناقص کارکردگی اور خلاف ورزی پر21عمرہ کمپنیاں معطل۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے...
کراچی کیبنٹ سیکرٹیریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ پولیس میں تعینات گریڈ 20 سے گریڈ 18 تک کے افسران کی خدمات وفاق...