اسلام آباد (طاہر خلیل)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال، آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ اور خطّے میں ایران /اسرائیل جنگ کے تناظر میں پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔مولانا فضل الرحمٰن نے ایران /اسرائیل جنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں پوری امتِ مسلمہ کو باہمی اتحاد، یکجہتی اور دور اندیشی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ خطّے میں امن کی کوششیں کمزور نہ ہوں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو عالمِ اسلام کے اندر مصالحتی کردار ادا کرنے کے لیے اپنی سفارتی کاوشیں مزید تیز کرنا چاہئیںپاکستان کو کھل کر ایران کے ساتھ کھڑا رہنا چاہئے، سینیٹر مولانا عطا الرحمٰن کے چیمبر میں ہونے والی ملاقات میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل بھی موجود تھے۔اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے واضح کیا کہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کی کھل کر مذمت کی ہے اور ایران کے ساتھ دوستی و یکجہتی کا اعادہ کیا ہے۔
کراچی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبد الرحیم نے وفاقی بجٹ 2026-27 کو عوام دشمن، سندھ...
اسلام آباد اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے بانی نے خیبر پختونخوا کے اپنے نامزد کردہ وزیراعلی سہیل آفریدی...
کراچی امارات کی ایران کے منجمد 20 ارب ڈالرجاری کرنیکی میڈیا رپورٹس کی تردید، یو اے ای حکومت نے دعوؤں کوغلط...
کراچی سابق وزیر اعلیٰ سندھ اور سابق چیف اسکاؤٹ کمشنر جسٹس غوث علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم برادر ملک ترکیہ کی...
کراچی سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بنچ کے سربراہ جسٹس سلیم جیسر نے لاڑکانہ میں کاروکاری کے الزام میں نوجوان کے...
کراچی اجرتیں کم، دولت میں غیر معمولی اضافہ، امریکی معیشت میں عدم مساوات بڑھ گئی۔ ایلون مسک دنیا کے پہلے...
جدہ سعودی عرب ناقص کارکردگی اور خلاف ورزی پر21عمرہ کمپنیاں معطل۔ تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے...
کراچی کیبنٹ سیکرٹیریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سندھ پولیس میں تعینات گریڈ 20 سے گریڈ 18 تک کے افسران کی خدمات وفاق...