کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ بھارت کی کوشش تھی کہ سفارتی سطح پر وہ پاکستان کو ناکام کروادے مگرپاکستان کامیاب رہا اور بین الاقوامی میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ جیت گیا اور بھارت کے بیانیے کو شکست ہوئی‘بھارت کے پاس دوآپشن ہیں ‘ یا تو وہ عالمی قانون اور سندھ طاس معاہدہ مانے‘اگر نہ ماناتوپاکستان ایک اور جنگ کرے گا اورپھر 6 کے 6دریا ہمارے ہوں گے ‘پاکستان کا پانی بند کرنےکی کوشش کی تو اس کومنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری سفارتی مشن مکمل کرنے کے بعد جمعہ کو پاکستان واپس پہنچے جہاں کراچی ایئر پورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور اولڈ جناح ٹرمینل پر جلسے کا بھی انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم اور صدر کے کہنے پر پاکستان کے وفد نے دنیا کے 4، 5 ممالک کے دورے کیے، جہاں ہم نے پاکستان، امن، کشمیر اور سندھو کا پیغام پہنچایا۔ اسی طرح دہشت گردی کے بارے میں ہمارے مؤقف ہے، وہ اقوام متحدہ، امریکا، لندن اور یورپ کے شہر برسلز میں آپ کا پیغام لے کر گیا تھا۔پاک فوج نے جس طرح انڈیا کو عبرتناک شکست دی اس پر ہم سب کو فخر ہے ‘ پاکستان نے انتھک محنت کے بعد سفارتی سطح پر بھی جنگ جیتی۔ پاکستان سچ کے ساتھ کھڑا تھا اور بھارت جھوٹ کے ساتھ کھڑا تھا۔
ٹورنٹو، کینیڈا پیڈرو پورو اور میکیل اویار سبال کی شاندار کارکردگی کی بدولت اسپین ٹاپ فیورٹ فرانس کو 2-0کی شکست...
کراچی مشرق وسطی مشن پر مامور امریکی ایئر فورس کے بوئنگ ک سی 135 آر طیارے نے گزشتہ رات ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر...
اسلام آباد چھوٹے دکانداروں کے لیے ایک فیصد فکسڈ ٹیکس اسکیم کا مسودہ جاری، 20 کروڑ روپے تک ٹرن اوور والے...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے جو سابق وزیر...
اسلام آباد ترکیہ کی کمپنی ʼTPAOʼ کا پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کا منصوبہ، اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،...
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے پولیس افسر محمد اقبال تبدیل ،انٹیلی جنس بیورو میں تعینات، محمد عمر ڈائریکٹر...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے UGDCL کیخلاف گیس لیوی کے اقدامات کالعدم قرار دے دیے۔ رِموول آف ڈفیکلٹیز...
اسلام آباد حکومت کا ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ متوقع، نئے نظام کے تحت اوگرا روزانہ...