اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد)چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا ہے کہ ٹیکس فراڈ میں گرفتاری متعلق قانونی دفعات پہلے سے موجود ہیں ، مجوزہ ترمیم سے افسر کے گرفتاری کے اختیار محدود اور ابتدائی انکوائری کا پابند بنائے گی،حالیہ ترامیم میں جہاں ضرورت ہو مزید بہتری لانے کیلئے تیار ہیں ۔انھوں نے مالیاتی بل 2025 کے تحت ٹیکس قوانین میں حالیہ متعارف کردہ ترامیم سے متعلق تحفظات کا ازالہ کرنے کیلئے اپنے جاری کردہ بیان میں واضح کیا ہے کہ مالیاتی بل اس وقت قومی اسمبلی اور مختلف کاروباری حلقوں میں زیر بحث ہے۔ ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا میں گردش کرنے والی متعدد خبروں سے یہ تاثر پیدا ہوا ہے کہ مالیاتی بل میں کی گئی کچھ ترامیم کے بارے میں عوام میں ابہام پایا جاتا ہے ۔مثال کے طور پر سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 کی دفعہ A 37 کے تحت ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کی گرفتاری سے متعلق قانونی دفعات پہلے ہی موجود ہیں جن کے تحت مذکورہ شخص کو 24 گھنٹوں کے اندر خصوصی جج کے سامنے پیش کیا جاتا ہے ۔ تاہم مجوزہ ترمیم اب افسر کے گرفتاری کے اختیار کو محدود کرتی ہے اور اسے کمشنر ان لینڈ ریونیو کی منظوری کے بعد ابتدائی انکوائری کرنے کا پابند بناتی ہے۔ صرف اس انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر کمشنر ان لینڈ ریونیو تفتیش کی اجازت دے گا جس سے تفتیشی افسر کو ضابطہ فوجداری 1898 (ایکٹ V آف 1898)کے تحت پولیس اسٹیشن کے انچارج جیسے اختیارات حاصل ہوں گے۔ گرفتاری صرف کمشنر ا ن لینڈ ریونیو کی پیشگی منظوری کی صورت میں ممکن ہو گی ۔ نئی ترامیم گرفتاری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بناتی ہیں کیونکہ ان میں کمشنر ان لینڈ ریونیو کی منظوری سے ابتدائی انکوائری اور باقاعدہ تفتیش لازمی قرار دی گئی ہے۔
ٹورنٹو، کینیڈا پیڈرو پورو اور میکیل اویار سبال کی شاندار کارکردگی کی بدولت اسپین ٹاپ فیورٹ فرانس کو 2-0کی شکست...
کراچی مشرق وسطی مشن پر مامور امریکی ایئر فورس کے بوئنگ ک سی 135 آر طیارے نے گزشتہ رات ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر...
اسلام آباد چھوٹے دکانداروں کے لیے ایک فیصد فکسڈ ٹیکس اسکیم کا مسودہ جاری، 20 کروڑ روپے تک ٹرن اوور والے...
اسلام آباد نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے جو سابق وزیر...
اسلام آباد ترکیہ کی کمپنی ʼTPAOʼ کا پاکستان میں تیل اور گیس کی تلاش کا منصوبہ، اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،...
اسلام آباد خیبرپختونخوا کے پولیس افسر محمد اقبال تبدیل ،انٹیلی جنس بیورو میں تعینات، محمد عمر ڈائریکٹر...
اسلام آباد اسلام آباد ہائی کورٹ نے UGDCL کیخلاف گیس لیوی کے اقدامات کالعدم قرار دے دیے۔ رِموول آف ڈفیکلٹیز...
اسلام آباد حکومت کا ایندھن کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر تعین کا فیصلہ متوقع، نئے نظام کے تحت اوگرا روزانہ...