جنیوا ، کراچی(اے ایف پی، نیوز ڈیسک) ایران اور یورپی ممالک کے درمیان جنیوا میں مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہوگیا ، یہ ایران پر اسرائیل کے حملے کے بعد تہران اور مغربی ممالک کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ ہےجس میں برطانیہ، جرمنی ، فرانس اور ایران کے وزراء خارجہ نے شرکت کی،یورپی ممالک اور ایران نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے تاہم ایران کا کہنا ہے کہ وہ اسرائیلی حملے رکنے تک امریکا کیساتھ اپنے جوہری پروگرام پر مذاکرات نہیں کرے گا ، ایرانی وفد نے مذاکرات کوباوقار اور سنجیدہ قرار دیا ہے تاہم ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کیساتھ مستقبل کی کوئی بات چیت اسرائیلی جارحیت کے رکنے سے مشروط ہوگی، انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائل پروگرام پرکسی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے ۔برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ "ہم ایران کے ساتھ بات چیت اور مذاکرات کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں، ہم ایران پر زور دیتے ہیں کہ وہ امریکا کے ساتھ اپنی بات چیت جاری رکھے۔" انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک خطرناک اور انتہائی اہم لمحہ ہے کہ ہم اس تنازع میں علاقائی کشیدگی نہ دیکھیں۔"فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں-نوئل باروٹ نے کہا کہ "ایران کے جوہری مسئلے کا کوئی حتمی حل فوجی ذرائع سے نہیں ہو سکتا۔ فوجی کارروائیاں اس میں تاخیر کر سکتی ہیں لیکن ختم اسے نہیں کر سکتیں۔" اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے امکان کو مسترد نہ کرنے کے بعد، باروٹ نے یہ بھی خبردار کیا"باہر سے حکومت کی تبدیلی مسلط کرنا ایک خطرناک عمل ہوگا۔ یہ عوام پر منحصر ہے کہ وہ اپنی قسمت کا فیصلہ کریں۔"انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے ایرانی وزیر کو دعوت دی کہ وہ بغیر حملوں کے بند ہونے کا انتظار کئےتمام فریق، بشمول امریکا کے ساتھ مذاکرات پر غور کریںجس کی ہم بھی امید کرتے ہیں۔یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس نے اپنے بیان میں کہا کہ علاقائی کشیدگی کسی کے فائدے میں نہیں ہے۔ ہمیں بات چیت کو کھلا رکھنا چاہیے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا نے اس سے قبل بتایا تھا کہ ایرانی وفد نے زور دیا ہے کہ ایران مذاکرات کی میز سے نہیں ہٹا ہے۔
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ جنگ بندی کے خاتمے میں چند گھنٹے باقی تھے اور کوئی نتیجہ...
کراچی دنیا بھر میں بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندیوں کا رجحان تیزہوگیا۔برطانیہ نے بچوں پرسوشل میڈیا استعمال...
اسلام آباد آئی ایم ایف کا انکار؛ بجٹ میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس میں کٹوتی نہیں ہو گی، ٹیرف کو معقول بنانے کے...
اسلام آباد ٹرمپ کی 16 ماہ بعد مودی سے ملاقات ،گلے لگے نہ مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا، جی سیون سربراہی اجلاس میں...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کےلیے آئندہ مالی سال 15کروڑ33لاکھ روپےمختص کئے گئے...
انصار عباسیاسلام آباد :… با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آ باد بیوو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسران...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی حکومت نے وزیراعظم طارق رحمان کے مشیر کو دہلی ایئرپورٹ پر غیر ضروری اور تفتیش کے...