تہران ، مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی، جنگ نیوز)ایران اور اسرائیل کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں کا سلسلہ جمعے کو مسلسل آٹھویں روز بھی جاری رہا ،اسرائیلی آرمی چیف نے اپنی افواج کو کہا ہے کہ ایران کیخلاف طویل جنگ کیلئے تیار رہیں، اسرائیل نے ایران کے مختلف شہروں پر بمباری کی ہے جبکہ اس دوران تہران سمیت ایران کے مختلف شہروں کی سڑکوں پر لاکھوں افراد اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے رہے۔ایرانی فورسز کے مطابق تل ابیب ، نقب ، حیفا اور بئر سبع پر ایرانی میزائل حملوں میں 27افراد زخمی جبکہ عمارتیں تباہ، ایک میزائل وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹرز کے قریب جاگرا۔اسرائیلی فضائیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بمباری میں پاسداران انقلاب کے بیس کمانڈر اور دیگر فوجیوں کو شہید کردیا ہے ، ایران کے اسرائیلی شہروں تل ابیب اور حیفہ پر تازہ ترین میزائل حملوں کے بعد، اسرائیل میں کم از کم27 افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے، کئی مقامات پر دھماکوں کی اطلاعات ہیں۔پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیلی فوجی تنصیبات، بشمول نیواتیم اور ہتزیریم اڈوں پر میزائلوں کی 17ویں لہر فائر کی ہے،پاسداران انقلاب نے ایک بیان میں کہا کہ "تل ابیب، حیفا اوربیئر سبع پر کئے گئے درست حملے ظاہر کرتے ہیں کہ ہماری جارحانہ میزائل طاقت بڑھ رہی ہے۔
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ جنگ بندی کے خاتمے میں چند گھنٹے باقی تھے اور کوئی نتیجہ...
کراچی دنیا بھر میں بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندیوں کا رجحان تیزہوگیا۔برطانیہ نے بچوں پرسوشل میڈیا استعمال...
اسلام آباد آئی ایم ایف کا انکار؛ بجٹ میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس میں کٹوتی نہیں ہو گی، ٹیرف کو معقول بنانے کے...
اسلام آباد ٹرمپ کی 16 ماہ بعد مودی سے ملاقات ،گلے لگے نہ مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا، جی سیون سربراہی اجلاس میں...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کےلیے آئندہ مالی سال 15کروڑ33لاکھ روپےمختص کئے گئے...
انصار عباسیاسلام آباد :… با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آ باد بیوو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسران...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی حکومت نے وزیراعظم طارق رحمان کے مشیر کو دہلی ایئرپورٹ پر غیر ضروری اور تفتیش کے...