کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زر داری نے کہا ہے کہ بھارت کی کوشش تھی کہ سفارتی سطح پر وہ پاکستان کو ناکام کروادے مگرپاکستان کامیاب رہا اور بین الاقوامی میڈیا پر پاکستان کا بیانیہ جیت گیا اور بھارت کے بیانیے کو شکست ہوئی‘بھارت کے پاس دوآپشن ہیں ‘ یا تو وہ عالمی قانون اور سندھ طاس معاہدہ مانے‘اگر نہ ماناتوپاکستان ایک اور جنگ کرے گا اورپھر 6 کے 6دریا ہمارے ہوں گے ‘پاکستان کا پانی بند کرنےکی کوشش کی تو اس کومنہ توڑ جواب دیا جائے گا۔بلاول بھٹو زرداری سفارتی مشن مکمل کرنے کے بعد جمعہ کو پاکستان واپس پہنچے جہاں کراچی ایئر پورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور اولڈ جناح ٹرمینل پر جلسے کا بھی انعقاد کیا گیا ۔اس موقع پر بلاول بھٹو نے کہا کہ وزیراعظم اور صدر کے کہنے پر پاکستان کے وفد نے دنیا کے 4، 5 ممالک کے دورے کیے، جہاں ہم نے پاکستان، امن، کشمیر اور سندھو کا پیغام پہنچایا۔ اسی طرح دہشت گردی کے بارے میں ہمارے مؤقف ہے، وہ اقوام متحدہ، امریکا، لندن اور یورپ کے شہر برسلز میں آپ کا پیغام لے کر گیا تھا۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔