اسلام آباد(رپورٹ:رانامسعود حسین) عدالت عظمی میں مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے سوال اٹھایا کہ کیا سپریم کورٹ کو بے پناہ اختیارات حاصل ہیں؟ اختیارات کی کوئی حدود تو ہونی چاہئے، جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ1970 میں عوام کو نمائندے منتخب کرنے کے حق سے محروم رکھا گیا،جسٹس باقر علی نجفی نے استفسار کیا کیا مخصوص نشستیں لینا کسی جماعت کا بنیادی حق ہے۔ وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہاشہریوں کی حقوق کی حفاظت عدالت کی ذمہ داری ہے ،مخصوص نشستوں کے فیصلے میں آئین ، قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں گیارہ رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی تو اپیل گزار کنول شوذب کے وکیل سلمان اکرم راجہ نےکہا شہریوں کی بنیادی حقوق کی حفاظت عدالت کی ذمہ داری ہے اور یہ آئین نے دے رکھی ہے ، مخصوص نشستوں کے فیصلے میں آئین ، قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی ،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ کیا آرٹیکل 184/3 کا استعمال عوامی مفاد میں ہی ہوتا ہے اگر کہیں آئین کی کوئی خلاف ورزی ہو جائے اور اسکا کوئی آرٹیکل بھی نہ ہو تو کیا پھر بھی سپریم کورٹ کو متحرک ہونا چاہئےوکیل نے کہا ایسی صورت میں جو ضروری ہو وہ سپریم کورٹ کو کرنا چاہئے۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔