اسلام آباد(جنگ رپورٹر)سعودی سفیر نواف المالکی اورچیف جسٹس یحیٰ آفریدی کے مابین ملاقات میں پاکستان کی جانب سے سعودی عدلیہ کیساتھ ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ،اعلامیہ کے مطابق جمعہ کے روز چیف جسٹس اور سعودی سفیر کے مابین سپریم کورٹ میں ہونیوالی ملاقات کے دوران پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اورسعودی وژن 2030 کے تحت عدالتی نظام میں اصلاحات پر گفتگو کی گئی ، عدالتی اکیڈمیوں کے درمیان تربیتی شراکت داری اوردونوں ممالک کے عدالتی افسران کیلئے مشترکہ تربیتی پروگراموں کے انعقاد پر غورکیا گیا ،چیف جسٹس نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، اورسعودی عدلیہ کیساتھ ادارہ جاتی روابط کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، ملاقات میں علاقائی عدالتی کانفرنس کے انعقاد پر بھی بات چیت کی گئی ۔
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ جنگ بندی کے خاتمے میں چند گھنٹے باقی تھے اور کوئی نتیجہ...
کراچی دنیا بھر میں بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندیوں کا رجحان تیزہوگیا۔برطانیہ نے بچوں پرسوشل میڈیا استعمال...
اسلام آباد آئی ایم ایف کا انکار؛ بجٹ میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس میں کٹوتی نہیں ہو گی، ٹیرف کو معقول بنانے کے...
اسلام آباد ٹرمپ کی 16 ماہ بعد مودی سے ملاقات ،گلے لگے نہ مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا، جی سیون سربراہی اجلاس میں...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کےلیے آئندہ مالی سال 15کروڑ33لاکھ روپےمختص کئے گئے...
انصار عباسیاسلام آباد :… با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آ باد بیوو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسران...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی حکومت نے وزیراعظم طارق رحمان کے مشیر کو دہلی ایئرپورٹ پر غیر ضروری اور تفتیش کے...