ب فارم میں 3سے 10سال تک کی عمرکے بچوں کی تصویر لازمی

21 جون ، 2025

اسلام آباد (این این آئی)نادرا نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ کر دیا ہے۔ ترمیمی قواعد کے تحت بغیرچِپ والے کارڈ پر اردو کے ساتھ انگریزی کوائف بھی درج ہوں گے‘ب فارم کے حصول کیلئے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازمی ہوگا‘پاسپورٹ بنوانے کے لئے نیا ب فارم لازم ہو گا۔ 3 سال تک کے بچوں کے لئے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہو گی، جبکہ 3 سے 10 سال کی عمر کے بچوںکیلئے تصویر لازمی ہو گی اور جہاں سہولت دستیاب ہو وہاں آئرس (آنکھ کی پتلی ) کااسکین بھی لیا جائے گا۔ 10 سے 18 سال کے بچوں کے لئے تصویر اور انگوٹھے کا نشان لازم ہو گا اور جہاں سہولت دستیاب ہو گی وہاں آئرس اسکین بھی لیا جائے گا۔ ہر بچے کو الگ ب فارم جاری کیا جائے گا جس پر میعاد بھی درج ہو گی۔ پہلے سے بنے ہوئے ب فارم منسوخ نہیں کئے گئے‘پاسپورٹ بنوانے کے لئے نیا ب فارم لازم ہو گا۔