کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ’’نیا پاکستان‘‘ میں’میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ ایران اسرائیل جنگ پر آرمی چیف نے یقیناً صدر ٹرمپ کے سامنے پاکستان کا اصولی مؤقف پیش کیا ہوگا، وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہاکہ جب بھی شوگر ایکسپورٹ کی جاتی ہے تو درخواست شوگر ملز کی طرف سے ہی آتی ہے اورشوگر اسٹاکس سے متعلق وفاقی بورڈ تصدیق کرتا ہے جس میں چاروں صوبوں کی بھی نمائندگی ہوتی ہے،ماہر بین الاقوامی امور ڈاکٹر عادل نجم نے کہا کہ ہمیشہ سے امریکہ و اسرائیل کا ہدف ایران کی رجیم کی تبدیل کا ہی رہا ہے ۔ دنیا سمجھ رہی تھی کہ ایران پابندیوں اور اندرونی سیاست کی وجہ سے بہت کمزور ہوچکا ہے یہ اندازہ بالکل غلط نکلا۔ پاکستان کا ایران اسرائیل جنگ میں کردار سے متعلق سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے یقیناً صدر ٹرمپ کے سامنے پاکستان کا اصولی مؤقف پیش کیا ہوگا کہ اس مسئلے کا حل صرف اور صرف سفارتی ہے اور ان کے خیال میں فوجی قیادت نے اس سے ہٹ کر کوئی بات نہیں کی ہوگی۔بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر عادل نجم نے کہا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ امریکہ اس جنگی صورتحال میں پاکستان سے کسی قسم کی توقع نہ رکھے۔ ان کے بقول ہمارے پاس واحد مصدقہ اطلاع وہ بیان ہے جو صدر ٹرمپ نے ملاقات کے بعد دیا جس میں انہوں نے کہا کہ ʼʼپاکستان ایران کو جانتا ہےʼʼ۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ پاکستان معاملے کی سنگینی کو سمجھتا ہے۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔