لاہور (اپنے نامہ نگار سے، خصوصی رپورٹر) حکومت پنجاب اور ورلڈ بینک کے درمیان آئندہ 10سال کے ترقیاتی منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوگیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی زیر صدارت ورلڈ بینک کے نمائندگان کے ساتھ اعلی سطح جائزہ اجلاس ہوا جس میں ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری منصوبوں کی رفتار، پیشرفت اور درپیش چیلنجز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان، چیئرمین پی اینڈ ڈی نبیل احمد اعوان سمیت تمام متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام، پنجاب ٹورازم فار اکنامک گروتھ، فیملی پلاننگ پروگرام اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، شرکا نے پنجاب کے دیہی علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے پائیدار نظام پر خصوصی توجہ دینے پر اتفاق کیا۔بینک نمائندوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں تعلیم، صحت، سماجی فلاح اور گورننس کے معیار کی تعریف کی۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔