مظلوم فلسطینی،شامی انسانیت کا کڑا امتحان،عالمی امن ضروری، جنگیں مہاجرین کو نسلوں تک بے گھر کر دیتی ہیں،وزیراعلیٰ مریم نواز

21 جون ، 2025

لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پناہ گزین افراد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جنگیں ختم ہو جاتی ہیں مگر مہاجرین کی بے گھری نسلوں تک رہ جاتی ہے،فلسطین ا ور شام کے دربدر مہاجرین انسانیت کے لیے ایک کڑے امتحان کے مترادف ہے۔ پناہ مانگنے والا کمزور نہیں، مظلوم ہوتا ہے،پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود فراخ دلی سے لاکھوں مہاجرین کی با عزت طریقے سے میزبانی کی ،مہاجرین کی فلاح کے لیے آواز بلند کرتے رہے گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ دعا ہے کہ دنیا میں امن قائم ہو، ظلم کا خاتمہ ہو،۔ وزیر اعلیٰ نے مانسہرہ میں گلیشیئر گرنے سے لاہور سے تعلق رکھنے والے تین سیاحوں کے جاں بحق ہونے اور سینئر اداکارہ عائشہ خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔