اب ہمارے پاس دینے کو کلیجہ ہی رہ گیا ہے سپیکر ایاز صادق کا PTIممبران سے مکالمہ

21 جون ، 2025

اسلام آباد( رانا غلام قادر)قومی اسمبلی اجلاس میں جمعہ کے روز پی ٹی آئی نے اضافی وقت مانگ لیا، سپیکر ایاز صا دق نے ان سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ اب صرف ہمارے پاس دینے کے لیے کلیجہ ہی رہ گیا ہے۔ سپیکر سردار ایاز صادق نے پی ٹی آئی ممبران سے پوچھا کہ آپ کے چیف وہپ کہاں ہیں ؟سنی اتحاد کونسل کے عامر ڈوگر اور زرتاج گل کو مخاطب کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ کہ سنی اتحاد کونسل کیلئے بجٹ پر تجاویز دینے کیلئے 8 گھنٹے سات منٹ اور 18 سیکنڈ مقرر تھا ۔تاہم سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے 15 گھنٹے 45 منٹ اظہار خیال کیا اور سات گھنٹے 37 منٹ 44 سکینڈ زیادہ وقت لیا۔