نجکاری کمیشن PIAکی نیلامی میں غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں ناکام

21 جون ، 2025

کراچی(نیوز ڈیسک) نجکاری کمیشن پی آئی اے کی نیلامی میں ایک بار پھر غیرملکی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں ناکام ہوگیا۔جبکہ قومی ائیرلائن کی نجکاری کے معاملے میں ملک کے بڑے کاروباری گروپس کو بھی نجکاری کے اگلے مرحلے سے آؤٹ کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نجکاری کے لیے صرف 8 کنسورشیم کی درخواست سامنے آئی جس میں 5 کو شارٹ لسٹ کیا گیا جبکہ 3 گروپس کو باہر کردیا گیا۔ شارٹ لسٹ کیے جانے والے پانچ گروپس میں ائیربلیو، ائیرسیال کنسورشیم اور دیگر تین شامل ہیں۔ واضح رہے کہ نجکاری میں پی آئی اے ملازمین کی جانب سے قومی ادارے کی خریداری کی درخواست بھی مسترد کردی گئی ہے۔