اسلام آباد(فاروق اقدس)وزیراعظم شہبازشریف اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان ’’ون آن ون‘‘ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور اسرائیل ایران جنگ سے جڑے واقعات پربھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیراعظم نے اسجد محمود سے ان پرحملے اور اغوا کرنے کی کوشش کی تفصیل ان کی زبانی سنی۔ تفصیلات کے مطابق مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے جو اپنے رفقا کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے صاحبزادے اسجد محمودپر حملے کی تفصیلات جاننے کیلئے جمعہ کو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچے تھے اس موقع پر انہوں نے اسجد محمود سے اس تمام واقعے کی تفصیلات خود انکی زبانی پوری توجہ اور انہماک سے سنی۔جس کے بعد انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے تفصیلی ملاقات بھی کی ذرائع کے مطابق تقریباً50منٹ دورانئے پر محیط ’’ون آن ون‘‘ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص ایران پر اسرائیل کے حملے سے جڑے واقعات اور اس میں پاکستان کے کردار کے حوالے سےبھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
اسلام آباد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ جنگ بندی کے خاتمے میں چند گھنٹے باقی تھے اور کوئی نتیجہ...
کراچی دنیا بھر میں بچوں کے لیے سوشل میڈیا پابندیوں کا رجحان تیزہوگیا۔برطانیہ نے بچوں پرسوشل میڈیا استعمال...
اسلام آباد آئی ایم ایف کا انکار؛ بجٹ میں اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس میں کٹوتی نہیں ہو گی، ٹیرف کو معقول بنانے کے...
اسلام آباد ٹرمپ کی 16 ماہ بعد مودی سے ملاقات ،گلے لگے نہ مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا، جی سیون سربراہی اجلاس میں...
اسلام آ باد وفاقی بجٹ میں وزیراعظم آفس کی تزئین وآرائش کےلیے آئندہ مالی سال 15کروڑ33لاکھ روپےمختص کئے گئے...
انصار عباسیاسلام آباد :… با اثر حلقوں نے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اگرچہ آج قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کو نہیں...
اسلام آ باد بیوو کریسی کیلئے اہم خبر ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 19 کے افسران...
اسلام آباد بنگلہ دیش کی حکومت نے وزیراعظم طارق رحمان کے مشیر کو دہلی ایئرپورٹ پر غیر ضروری اور تفتیش کے...