اقوام متحدہ(عظیم ایم میاں)سلامتی کونسل کا اجلاس۔ ایران۔ اسرائیل کی جنگ۔ بڑھتے ہوئے عالمی خطرات ،22ممالک کی تقاریر کے بعد کسی فیصلہ کے بغیر اجلاس ختم،امریکہ، برطانیہ، فرانس اور یورپی یونین کا ایران مخالف موقف پاکستان اور چین کااہم رول ،وینز ویلا کی اسرائیل مخالف تقریر، اسرائیل اور ایریان کی جنگ سے پیدا ہونے والی انتہائی خطرناک عالمی صورتحال پر تشویش، سیز فائر اور مذاکرات کے ذریعے مسائل کا حل کرنے کی لفظی تلقین کے بعد اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کا اجلاس 22 ممالک کی تقاریر کے بعد کوئی عملی فیصلہ کئے بغیر ملتوی ہوگیا۔ 15رکنی سلامتی کونسل کے تمام مستقل اور غیر مستقل اراکین ممالک کے علاوہ ایران اور اسرائیل کے نمائندوں نے بھی اپنے اپنے موقف کا اظہار کیا جبکہ ترکی، عراق، یورپی یونین نے تقاریر کیں جبکہ کویت نے گلف کو آپریشن کنٹریز(خلیجی ممالک کی تعاون)کی نمائندگی کی اور لاطینی امریکہ کے ملک وینز ویلا نے اپنے گروپ کے ممالک کی نمائندگی کرتے ہوئے اسرائیل کی شدید مذمت اور ایران کے موقف کی حمایت کی۔ سلامتی کونسل کے اجلاس میں کی جانے والی تقاریر نے بھی یہ واضح کردیا ہے کہ فرانس، برطانیہ اور امریکہ واضح طور پر اسرائیل کے حق دفاع کے عنوان سے اسرائیل کے ایران پر حملوں کو جائز اور ایران کے ایٹمی پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے کے حق میں ہیں جبکہ یوکرین کی جنگ میں الجھا ہوا روس ثالثی کی پیشکش اور ایران کی حمایت کررہا ہے پاکستان، چین، ترکی نے کھل کر اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور ایران کی حمایت کی عراق نے اسرائیل کی جانب سے عراق کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے کی شکایت بھی کی اور ایران پر حملہ کرنے کیلئے جانے والے اسرائیلی طیاروں کو عراقی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو عالمی قوانین کے خلاف قرار دیا۔ اجلاس کے آغاز پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے صورتحال کو عالمی صورتحال کیلئے انتہائی خطرناک اور مخدوش قرار دیا جبکہ ایٹمی توانائی کے عالمی ادارہ کے ڈائریکٹر گروپسی نے ان کے ادارہ کی نگرانی میں ایٹمی تنصیبات پر حملوں کو عالمی قوانین کے تحت ممنوع اور قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔ پاکستان کے سفیر عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں تقریرکرتے ہوئے واضح الفاظ میں ایران کی حمایت اور فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی اور ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ اسرائیل کے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ اقدامات کو عالمی صورتحال کو مزید خطرناک بنانے کا ذمہ دار قرار دیا۔ روس کے سفیر نے تہران اور تل ابیب کے درمیان فوری جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسرائیل اور اس کے اتحادی امریکہ پر تنقید کی جبکہ امریکی نمائندہ نے سیکورٹی کونسل میں تقریر کرتے ہوئے اسرائیل کے اقدامات کی حمایت اسرائیل کے حق دفاع اور ایران کے ایٹمی پروگرام کے مکمل خاتمہ کرتے ہوئے سیز فائر پر زور دیا۔ برطانیہ فرانس اور یورپی یونین نے بھی تقریباً یہی لہجہ اختیار کرتے ہوئے سیز فائر پر زور دیا۔ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن گی آنا کی صدارت میں ہونے والے سلامی کونسل کے اجلاس میں ایران کے بعد اسرائیل نمائندہ نے جارحانہ انداز میں تقریر کرتے ہوئے ایران پر الزامات لگاتے ہوئے نہ صرف تمام صورتحال کا ذمہ دار ایران کو قرار دیا۔ 22ممالک جن میں سلامتی کونسل کے موجودہ 15 رکن ممالک بھی شامل ہیں ان کی تقاریر کے بعد سلامتی کونسل کی موجودہ صدر نے اجلاس کے ختم ہونے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جی-7 اجلاس کے بعد دیے گئے بیانات کے اثرات کے باعث عالمی مالیاتی منڈیوں...
اسلام آباد حکومت نے ملک بھر میں بجلی کے بلوں کا فارمیٹ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ صارفین کے لیے انہیں...
کراچی امریکہ کا بڑا اسٹریٹجک یوٹر، انڈو پیسیفک کمانڈ کا نام تبدیل، بھارت کی اہمیت میں کمی؟ امریکی فوجی...
لاہور پنجاب بجٹ : امن و امان اور انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کے لیے اربوں روپے مختص۔فرانزک سسٹم، چیک پوسٹس اور اے...
کراچی فارن پالیسی میگزین کا کہنا ہے ایران جنگ میں کوئی فاتح نہیں، سب ہار گئے، امریکہ اور اسرائیل کی عسکری...
اسلام آبادحکومت کا ارادہ ہے کہ وہ آئندہ مالی سال میں مجموعی طور پر 23.378 ارب ڈالر کا قرضہ لے گی مالی سال 2026-27...
دبئی اسرائیلی جاسوسوں کو چکما، پاکستانی حکمت عملی کامیاب،ہاتھوں سے لکھے خطوط نے امریکا ایران معاہدہ محفوظ...
کراچی پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئےفضائی پابندی میں مزید توسیع کر دی۔