کراچی (جنگ نیوز) کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (IBA) کے سٹی کیمپس میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ʼʼمینٹل ہیلتھ ہیکاتھون 2025ʼʼ کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا۔ ذہنی صحت کے موضوع پر منعقدہ یہ دو روزہ مقابلہ 19 اور 20جون کو ہوا، جس میں ملک بھر کی جامعات سے 94طلبہ نے شرکت کی۔ایونٹ کا مقصد نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے ذہنی دباؤ، تعلیمی مسائل اور ورک پلیس برن آؤٹ جیسے سنجیدہ موضوعات پر آگاہی پیدا کرنا اور ایسے حل تجویز کرنا تھا جو ٹیکنالوجی، موبائل ایپلیکیشنز اور کمیونٹی پروگرامز کے ذریعے مؤثر ثابت ہو سکیں۔ اس ہیکاتھون کا انعقاد آئی بی اے کے سینٹر فار انٹرپرینیوئل ڈیولپمنٹ (CED) اور سائنیپس نیوروسائنس انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے کیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی اے ڈاکٹر اکبر زیدی نے کہا کہ اس مقابلے کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی ذہنی کیفیت کو سمجھنا اور ان کے خیالات جاننا ہے۔ سائنیپس انسٹیٹیوٹ کی بانی و سی ای او ڈاکٹر عائشہ میاں نے بتایا کہ ایک جامع اشتراکی حکمتِ عملی تیار کی گئی جس میں اسٹارٹ اپ بانی، طلبہ اور ذہنی صحت کے ماہرین شامل تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں میں ذہنی صحت کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے، اور ہزاروں ماہر نفسیات بھی اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے ناکافی ہیں۔ ڈائریکٹر سی ای ڈی ڈاکٹر لالہ رخ اعجاز نے کہا کہ ʼʼمینٹل ہیلتھ ہیکاتھون 2025ʼʼ صرف ایک تقریب نہیں بلکہ ذہنی صحت کے حوالے سے ایک قومی تحریک کا آغاز ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ طلبہ کے خیالات اور تجویز کردہ آئیڈیاز ملک بھر میں ذہنی صحت کے نظام میں مثبت تبدیلی لا سکتے ہیں۔ ایونٹ میں سوال و جواب، ورکشاپس اور گروپ ڈسکشنز کے ذریعے نہ صرف شرکاء کو مسئلے کی گہرائی سے آگاہی دی گئی بلکہ انہیں عملی حل پیش کرنے کی ترغیب بھی دی گئی۔ مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے تین گروپس کو نقد انعامات سے بھی نوازا گیا۔
کراچی پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے چیئرمین الطاف شکور نے پاکستان کے نوجوان محقق کی جانب سے عالمی ایوارڈ جیتنے...
کراچی گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر 19 جنوری کو دوپہر2 بجے سندھ اسمبلی بلڈنگ...
کراچی سربراہ پاکستان سنی تحریک محمدشاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ قرآن وسنت کی بالادستی میں ہی اُمت مسلمہ کی...
کراچی کے ایم سی جوائنٹ آفیسرز آفیشلز ایکشن کمیٹی کے تحت منگل 20 جنوری کو صبح 10 بجے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے...
کرچیکراچی انتظامیہ نے سانحہ گل پلازہ کے پیش نظر 25جنوری کو منعقد ہونے والی میرا تھون ملتوی کردی ہے ۔
کراچی دعوت اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ میں شب معراج البنی ﷺکے موقع پر عظیم الشان سنتوں بھرے اجتماع...
کراچی پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکریٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے گل پلازہ میں آتشزدگی کے افسوسناک...
کراچی ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی کی خصوصی ہدایات پر گل پلازہ، ایم اے جناح روڈ پر ایک...