کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغ دیئے، ایران کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ دوحا میں امریکی بیس پر 6میزائل فائر کئے گئے ، قطری دارالحکومت میں دھماکوں کی آوازیں، قطر نے اپنی فضائی حدود بند کردی ، غیر ملکیوں کو گھروں میں رہنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔امریکا نے دوحا میں موجود اپنے اڈے العدید سے اپنے لڑاکا طیارے تین روز پہلے ہی منتقل کردیئے تھے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران نے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف میزائل طیارے تین روز پہلے ہی منتقل کردیئے تھے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران نے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف میزائل آپریشن کو ’ بشارت فتح’ کا نام دیا ہے جس میں ’ یا ابا عبداللہ’ کا کوڈ استعمال کیا گیا۔دوسری جانب اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیب فردو جوہری مرکز پر بمباری کردی ہے ، ایرانی مسلح فوج کے ترجمان نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ مسٹر ٹرمپ یہ جنگ تم نے شروع کی اسے اب ہم ختم کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے قطر میں العدید (Al-Udeid) فوجی اڈے کو ایک تباہ کن اور طاقتور میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔برطانوی روزنامہ ٹیلی گراف کے مطابق مغربی حکام نے اس سے قبل بتایا تھا کہ دوحہ کے نواح میں واقع العدید (Al-Udeid) بیس کو ایک ’ قابلِ یقین خطرے’ کا سامنا ہے۔یہ بیس امریکی سینٹکام (CENTCOM) کا صدر دفتر ہے، اور برطانوی فوجی اہلکار بھی یہاں باری باری خدمات انجام دیتے ہیں، تاہم، حالیہ ہفتوں میں متعدد طیارے اس بیس سے منتقل کیے جا چکے ہیں۔ایران کی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایران سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ آپریشن میں استعمال کیے گئے میزائلوں کی تعداد وہی ہے جو امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر اپنے حملے میں بموں کی صورت میں استعمال کی تھی، اور ایرانی افواج کی جانب سے جس فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، وہ قطر میں شہری تنصیبات اور رہائشی علاقوں سے کافی دور واقع تھا۔قبل ازیں اپنی رپورٹ میں ’اے ایف پی‘ نے آگاہ کیا تھا کہ قطر نے عارضی طور پر ملک بھر میں فضائی ٹریفک معطل کر دی ہے، جب کہ کچھ مغربی سفارت خانوں نے وہاں موجود اپنے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے، یہ اقدام ایران کی جانب سے امریکی حملوں کے جواب میں جوہری تنصیبات پر ممکنہ ردعمل کی دھمکی کے بعد کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے فلائٹ ریڈار کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پروازوں کے راستوں اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی آڈیو کی بنیاد پر اس وقت متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود بند ہے۔
ا سلام آباد پاکستان میں فائیو جی نیٹ ورک کی تیاریوں نے غیر معمولی رفتار اختیار کر لی ہے۔ پاکستان ٹیلی...
پشاورماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت سے مہاجر پرندوں اور آبی حیات کو شدید خطرہ ہے، ان کا کہنا...
مقبوضہ بیت المقدس مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں نے رات کی تاریکی میں ایک مسجد کو...
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ کشیدگی کےباعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافے نےپاکستان کی پیٹرولیم...
اسلام آباد سیہالہ- اٹک ریفائنری پائپ لائن سے تیل چوری کی بڑی کوشش ناکام، رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو300ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...