پشاور(ارشدعزیزملک) کوہستان میں 40 ارب روپےکےمیگا کرپشن سکینڈل میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینٹر اعظم سواتی پیر کے روز نیب میں پیش نہ ہوئے تاہم ان کے وکیل نیب میں پیش ہوئے قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے اعظم سواتی کو ایک ہفتے میں پیش ہونے کی ہدایت کردی اور قرار دیا کہ اعظم سواتی کو پیشی کے لئے دوسرا نوٹس جلد جاری کریں گے۔ نیب نے کوہستان سکینڈل میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو پیر کے روز پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا تھا تاہم اعظم سواتی کی جگہ ان کے وکیل نیب میں پیش ہوئے۔نیب زرائع کے مطابق اعظم سواتی کے وکیل کو ہدایت کی گئی ہے کہ اعظم سواتی خود پیش ہوں تاہم وکیل نے اعظم سواتی کی پیشی کیلئے ایک ہفتےکا وقت مانگ لیا۔