کوئٹہ (خ ن)گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے پناہ گزینوں کے عالمی دن کے موقع پر بیوٹمز یونیورسٹی میں ہو این ایچ سی آر کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف ملکوں میں مہاجرین موجود ہیں جو اپنے اپنے ملکوں میں قدرتی آفات، خانہ جنگی یا دیگر غیرمعمولی مشکلات سے دو چار ہوکر اپنا ملک چھوڑنے اور دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں. آج پوری دنیا میں ’مہاجرین کے ساتھ یکجہتی‘ کے بنیادی تصور کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔تقریب میں یو این ایچ سی آر کے ہئیڈ بلوچستان. بیوٹمز یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد حفیظ اور کمیشنر افغان رفیوجیز ارباب طالب سمیت کئی اہم شخصیات بھی موجود تھیں .انہوں نے کہا کہ دنیا میں نقل مکانی تباہ کن سطح پر پہنچ چکی ہے. اس ضمن میں بلوچستان نے افغان مہاجرین انسانی ہمدردی کے تحت فراخ دلانہ میزبانی کی مثال قائم کی ہے. ہم نے ان کو اپنی زمین، پانی، اسکول اور ذریعہ معاش صدقہ نہیں بلکہ رشتہ داری کے طور پر مہیا کیا۔ انہوں نے افغان مہاجرین کے تعمیری رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ بلوچستان میں زراعت کی ترقی، تجارت کے فروغ اور دستکاری کے ہنر کی منتقلی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں. گورنر مندوخیل نے کہا کہ حکومت پاکستان افغان پناہ گزینوں کیلئے انتہائی قابل عمل اور پائیدار حل کے طور پر رضاکارانہ وطن واپسی کو فعال طور پر آگے بڑھانے میں ثابت قدم ہے۔ پاکستان میں تمام مہاجرین کے تحفظ اور وقار کیلئے ان کی خواہشات بنیادی طور پر ان کے اپنے وطن میں پائیدار مستقبل سے منسلک ہیں۔ ہم یکجہتی کو دیرپا امن میں بدلنے کیلئے یو این ایچ سی آر ، بین الاقوامی شراکت داروں اور افغان حکومت کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔ یہ ہماری اجتماعی ترجیح اور علاقائی استحکام کا سنگ بنیاد ہے۔ ہم بین الاقوامی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری کا احترام کریں، ایسے پروگراموں کی حمایت کریں جو پانی کے بنیادی ڈھانچے، صحت کی دیکھ بھال اور پائیدار معاش کے ذریعے میزبان کمیونٹی پر دباؤ کو کم کریں۔ پناہ گزینوں کے ہنر اور تعلیم میں نہ صرف ان کے مستقبل بلکہ بلوچستان کی خوشحالی کے لیے سرمایہ کاری کریں۔ انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ‘جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا۔’ لہٰذا ضروری ہے کہ ہم اپنی مشترکہ انسانیت کا احترام کریں۔آخر میں گورنر بلوچستان لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا اور یو این ایچ سی آر کی جانب سے کنسٹریکشن ڈیزائنگ کی جدید تھری ڈی مشینری بیوٹمز یونیورسٹی کو فراہم کرنے پر یو این ایچ سی آر کے بلوچستان کے ہیڈ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ درایں اثنا ء گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ اسپورٹس کی دنیا بلوچستان میں غیرمعمولی ٹیلنٹ موجود ہیں لیکن اس کے ابھار کیلئے مواقع کی اشد ضرورت ہے. مناسب مواقع اور ضروری سہولیات نہ ملنے کی صورت نوجوانوں کی صلاحیتیں ضائع بھی ہو سکتی ہیں. انہوں نے کشمیر سپریم لیگ میں بلوچستان کے کرکٹرز کو موقع دیا جا رہا ہے جو نہایت خوش آئند ہے. اس سے صوبوں ایک دوسرے کے قریب لانے اور قومی یکجہتی کو مستحکم بنانے بھرپور مدد ملے گی. یہ انہوں نے آج گورنر ہاؤس کوئٹہ میں چیئرمین کشمیر سپریم لیگ معسود احمد خان کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. وفد میں پاکستان قومی ٹیم کے مایہ ناز سابق کرکٹرز موجود تھے. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان سے بہترین کرکٹ کھلاڑیوں کے انتخاب کے ساتھ ساتھ وقتا فوقتاً یہاں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کرکٹ میچز کا اہتمام بھی کریں تاکہ کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کے ساتھ ساتھ شہریوں کو صحت مند تفریح کے مواقع بھی میسر ہوں. گورنر بلوچستان نے کشمیر سپریم لیگ کو اپنا ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
مری وزیراعظم شہباز شریف، پاکستان مسلم لیگ کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے درمیان مری میں...
اسلام آ باد وزیر اعظم شہباز شریف نےسرکاری تقاریب میں حکام اور اعلی شخصیات کے حفظ مراتب کی سے متعلق اراکین...
اسلام آباد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں شامل لیوی، ٹیکسز اور مختلف مارجنز کی تفصیلات سامنے...
اسلام آباد طیاروں میں استعمال ہونے والاجیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل 40 روپے 35 پیسے فی لیٹر مہنگاہو گیا، جیٹ...
اسلام آباد پاکستان کی ٹیکنالوجی برآمدات مالی سال 2025-26 کے دوران تاریخ کی بلند ترین سطح 4.6 ارب ڈالر تک پہنچ...
اسلام آباد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا۔ میڈیا کے مطابق جسٹس محمد...
راولپنڈی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کو طلب کرلیا ،این سی سی...
کراچی مجتبیٰ خامنہ ای جنگ خاتمے تک عوامی تقریبات سے دور رہیں گے، سکیورٹی وجوہات کی بنا پر فی الحال عوامی سطح...