چیئر مین سینٹ کا نصیر مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ، صاحبزادے پر قاتلانہ حملے کی مذمت

24 جون ، 2025

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے سابق نگران وزیراعلیٰ بلوچستان و سابق سینیٹر میر محمد نصیر مینگل کے صاحبزادے عطا الرحمٰن مینگل پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو افسوسناک اور دلخراش قرار دیتے ہوئے دلی دکھ اور رنج کا اظہار کیا۔چیئرمین سینیٹ نے میر محمد نصیر مینگل سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور افسوس ناک واقعے پر دکھ وغم کا اظہارِ کیا۔ انہوں نے مرحوم کے لیے بلندیٔ درجات اور مغفرت کی دعا کرتے ہوئے اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی ،چیئرمین سینٹ نے میر محمد نصیر مینگل کے زخمی ہونے والے پوتے کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔