اسلام آباد( اسرارخان ) حکومت کی چینی کی پالیسی میں تبدیلی کے بعد، چینی کے درآمد کے فیصلے نے نئی تنقید کو جنم دیا ہے اور مختلف حلقوں نے اس فیصل پر تنقید کی ہے ۔ چینی مشاورتی بورڈ نے 5 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کی منظوری دی ہے، یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا ہے جب ملکی قیمتیں بلند ہوچکی ہیں اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ حکومت نے چھ ماہ پہلے چینی کی 75ہزارٹن کی برآمد کی اجازت دی تھی، جس کے بعد ملک میں چینی کی پیداوار کم ہوئی اور قیمتیں بڑھ گئیں۔ اس کے بعد، اب حکومت کو چینی کی درآمد کی ضرورت پیش آئی ہے تاکہ مارکیٹ کو مستحکم کیا جا سکے۔ چینی ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ان کے پاس چینی کے ذخائر کافی ہیں اور درآمد کی ضرورت نہیں ہے۔چینی کی قیمت میں حالیہ اضافے کے بعد، حکومتی فیصلوں کی بنیاد پر عوامی اعتماد میں کمی آئی ہے، اور ناقدین کا کہنا ہے کہ حکومت کی پالیسی میں بار بار تبدیلیاں مارکیٹ میں افراتفری پیدا کر رہی ہیں۔ وزیر برائے قومی خوراک سیکیورٹی، رانا تنویر حسین نے کہا کہ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سپلائی چین میں رکاوٹیں اور مل مالکان کی عدم تعمیل ہے۔
ا سلام آباد پاکستان میں فائیو جی نیٹ ورک کی تیاریوں نے غیر معمولی رفتار اختیار کر لی ہے۔ پاکستان ٹیلی...
پشاورماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت سے مہاجر پرندوں اور آبی حیات کو شدید خطرہ ہے، ان کا کہنا...
مقبوضہ بیت المقدس مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں نے رات کی تاریکی میں ایک مسجد کو...
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ کشیدگی کےباعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافے نےپاکستان کی پیٹرولیم...
اسلام آباد سیہالہ- اٹک ریفائنری پائپ لائن سے تیل چوری کی بڑی کوشش ناکام، رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو300ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...