اسلام آباد (انصار عباسی) آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے سال 2024-25 کیلئے جاری کردہ اپنی آڈٹ رپورٹ میں خیبر پختونخوا حکومت کے مالی معاملات میں سنگین بے ضابطگیوں کا پتہ لگایا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 147؍ ارب روپے مالیت کے 8؍ ٹھیکے غیر شفاف انداز میں دیے گئے جو کہ مالی نظم و ضبط کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ مالی سال 2023-24 کا احاطہ کرنے والی اس رپورٹ میں مجموعی طور پر 200؍ ارب روپے سے زائد مالیت کی بے قاعدگیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ ان میں فرضی اخراجات، مشتبہ ادائیگیاں، خورد برد، زائد ادائیگیاں، غیرقانونی خریداری، سرکاری محصولات کی عدم وصولی یا خزانے میں جمع نہ کرانا شامل ہیں۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق کلیدی بے ضابطگیاں درج ذیل ہیں: انتظامی کوتاہیاں اور سروس ڈلیوری کے مسائل: 9 ارب روپے (7 کیسز)، فرضی اخراجات، مشکوک ادائیگیاں، اور خورد برد: 98 کروڑ 20 لاکھ روپے (22 کیسز)، غیر منظم بجٹ سازی اور فنڈز کا غیرقانونی اجراء: 14 ارب روپے (3 کیسز)، غیرقانونی، بلا اجازت اور بلاجواز اخراجات: 4 ارب روپے (23 کیسز)، ٹھیکوں کی غیر شفاف الاٹمنٹ: 147 ارب روپے (8 کیسز)، تعمیراتی منصوبوں میں زائد ادائیگیاں: 2 ارب 80 کروڑ روپے (36 کیسز)، سرکاری خزانے کو نقصان: 11 ارب 60 کروڑ روپے (40 کیسز)، محصولات کی عدم وصولی یا خزانے میں جمع نہ کرانا: 41 ارب روپے (50 کیسز)، تنخواہوں کی زائد ادائیگی اور غیرقانونی بھرتیاں: 95 کروڑ روپے (17 کیسز)، غیرقانونی خریداری اور سرکاری اثاثوں کی بلا اجازت تحویل: 2 ارب 90 کروڑ روپے (15 کیسز)۔
ا سلام آباد پاکستان میں فائیو جی نیٹ ورک کی تیاریوں نے غیر معمولی رفتار اختیار کر لی ہے۔ پاکستان ٹیلی...
پشاورماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت سے مہاجر پرندوں اور آبی حیات کو شدید خطرہ ہے، ان کا کہنا...
مقبوضہ بیت المقدس مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں نے رات کی تاریکی میں ایک مسجد کو...
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ کشیدگی کےباعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافے نےپاکستان کی پیٹرولیم...
اسلام آباد سیہالہ- اٹک ریفائنری پائپ لائن سے تیل چوری کی بڑی کوشش ناکام، رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو300ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...