آبنائے ہرمز کی بندش، سب سے زیادہ ایشیائی ممالک متاثرہونگے

24 جون ، 2025

ٹوکیو (اے ایف پی) ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش سے سب سے زیادہ ایشیائی ممالک متاثرہونگے۔ بیجنگ ایران کا سب سے بڑا خریدار ہے ،بھارت نے روسی تیل کی خریداری بڑھا دی ۔ہرمز سے گزرنے والے تیل کا تقریباً 84 فیصد حصہ ایشیا کی جانب جاتا ہے، جس کی وجہ سے چین، بھارت، جنوبی کوریا اور دیگر ایشیائی معیشتیں ایران کی جانب سے اس اہم تجارتی راستے کی ممکنہ ناکہ بندی کی صورت میں شدید متاثر ہو سکتی ہیں، خاص طور پر اگر امریکہ ایران کے جوہری ٹھکانوں پر حملے کرتا ہے۔یومیہ 2 کروڑ بیرل تیل اور مصنوعات اس راستے سے گزرتی ہیں۔ چین، بھارت، جنوبی کوریا اور جاپان سب بڑی مقدار میں اسی راستے سے تیل درآمد کرتے ہیں۔