کراچی (نیوز ڈیسک)قطر کی حکومت نے العدید میں قائم امریکی فضائی اڈے پر ایران کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قطر اس جارحیت کی نوعیت اور پیمانے کے حساب سے مساوی انداز میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے، یہ ہماری خودمختاری، فضائی حدود، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔سعودی عرب نے بھی حملے کی مذمت کی ہے۔پیر کو سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے ’سعودی عرب برادر ملک قطر کے خلاف ایرانی جارحیت کی پرزور مذمت کرتا ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین اور اچھے پڑوسی ہونے کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔