واشنگٹن (این این آئی )ایران کی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد امریکی حکام نے خبردار کیا ہے کہ ایران سے وابستہ ہیکرز امریکی نیٹ ورکس پر سائبر حملے کرسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے نیشنل ٹیررازم ایڈوائزری سسٹم نے تھریٹ الرٹ بھی جاری کردیا۔تھریٹ الرٹ میں کسی مخصوص دھمکی کا ذکر نہیں کیا گیا لیکن محکمے کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ایرانی ہیکرز کی طرف سے امریکی نیٹ ورکس پر ہلکی سطح کے سائبر حملے ہوسکتے ہیں۔محکمے نے الرٹ میں بتایا کہ ایرانی حکومت سے منسلک سائبر گروپس بھی امریکا کے خلاف کارروائیاں کرسکتے ہیں۔امریکی حکام کی جانب سے جاری الرٹ میں دعوی کیا گیا کہ ایرانی قیادت ان امریکی حکام کو بھی سائبر حملوں کا نشانہ بناسکتی ہے جنہیں وہ 2020 میں ایک اعلی ایرانی فوجی کمانڈر کی ہلاکت کا ذمہ دار سمجتی ہے۔ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق امریکی سکیورٹی ادارے تمام تر صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔
ا سلام آباد پاکستان میں فائیو جی نیٹ ورک کی تیاریوں نے غیر معمولی رفتار اختیار کر لی ہے۔ پاکستان ٹیلی...
پشاورماہرین نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی آبی جارحیت سے مہاجر پرندوں اور آبی حیات کو شدید خطرہ ہے، ان کا کہنا...
مقبوضہ بیت المقدس مقبوضہ مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں اسرائیلی آبادکاروں نے رات کی تاریکی میں ایک مسجد کو...
راولپنڈی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی نےافواجِ پاکستان کیخلاف بیان پر مولانا فضل الرحمٰن سے معافی کا...
اسلام آباد مشرق وسطیٰ کشیدگی کےباعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی اضافے نےپاکستان کی پیٹرولیم...
اسلام آباد سیہالہ- اٹک ریفائنری پائپ لائن سے تیل چوری کی بڑی کوشش ناکام، رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں...
اسلام آباد پاکستان کے لیے اطالوی تعلیمی گرانٹ؛ یونیسکو300ملین روپے کا فنڈ مقررہ مدت میں خرچ نہ کر سکا،...
اسلام آباد وزیر اعظم شہباز شریف، ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی، چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر...