نئی دلی (نیوز ڈیسک)بھارتی حکام نے پہلگام واقعہ کے تمام حملہ آوروں کا تعلق پاکستان سے ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) کا یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا جب اس نے حملہ آوروں کو پناہ دینے کے الزام میں دو مقامی افراد کو گرفتار کیا ہے۔این آئی اے کے مطابق اپریل میں مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں سیاحوں پرحملے میں ملوث تینوں عسکریت پسند اقوام متحدہ کے کالعدم عسکریت پسند گروپ لشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے پاکستانی شہری تھے۔