ایئر فرانس نے اسرائیل کیلئے پروازیں معطل کردیں

24 جون ، 2025

کراچی(نیوزڈیسک)فرانسیسی ایئر لائن ایئر فرانس نے اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کےلیے پروازیں معطل کردی ہیں۔ واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان گزشتہ 10روز سے جنگ جاری ہے جبکہ اتوار کو امریکا نے بھی ایران کے ایٹمی بجلی گھروں پر میزائل اور فضائی حملے کیے تھے۔پیرس سے خبر ایجنسی کے مطابق فرانسیسی ایئر لائن کا کہنا ہے کہ تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں 14جولائی تک معطل کر رہے ہیں۔