واشنگٹن (اے ایف پی) چلی میں واقع ویرا روبن آبزرویٹری نے پیر کے روز گہرے خلائی مناظر کی پہلی تصاویر جاری کیں، جن میں حیران کن، گھومتی ہوئی، رنگا رنگ کہکشائیں اور ستاروں کی تشکیل کے علاقے نمایاں طور پر دکھائی دے رہے ہیں۔یہ دیو ہیکل امریکی فنڈڈ دوربین دو دہائیوں کی تیاری کے بعد چلی کے وسطی علاقے میں واقع پہاڑ سیرو پاچون کی چوٹی پر نصب کی گئی ہے، جہاں تاریک آسمان اور خشک فضا فلک بینی کے لیے مثالی ماحول فراہم کرتے ہیں۔