کراچی (نیوز ڈیسک) ایران نے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل داغ دیئے، ایران کے سرکاری ٹی وی نے بتایا کہ دوحا میں امریکی بیس پر 6میزائل فائر کئے گئے ، قطری دارالحکومت میں دھماکوں کی آوازیں، قطر نے اپنی فضائی حدود بند کردی ، غیر ملکیوں کو گھروں میں رہنے کے احکامات جاری کردیئے گئے۔امریکا نے دوحا میں موجود اپنے اڈے العدید سے اپنے لڑاکا طیارے تین روز پہلے ہی منتقل کردیئے تھے۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران نے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں کے خلاف میزائل آپریشن کو ’ بشارت فتح’ کا نام دیا ہے جس میں ’ یا ابا عبداللہ’ کا کوڈ استعمال کیا گیا۔دوسری جانب اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیب فردو جوہری مرکز پر بمباری کردی ہے ، ایرانی مسلح فوج کے ترجمان نے صدر ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ مسٹر ٹرمپ یہ جنگ تم نے شروع کی ، اسے اب ہم ختم کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ایرانی مسلح افواج کا کہنا ہے کہ انہوں نے قطر میں العدید (Al-Udeid) فوجی اڈے کو ایک تباہ کن اور طاقتور میزائل حملے کا نشانہ بنایا۔برطانوی روزنامہ ٹیلی گراف کے مطابق مغربی حکام نے اس سے قبل بتایا تھا کہ دوحہ کے نواح میں واقع العدید (Al-Udeid) بیس کو ایک ’ قابلِ یقین خطرے’ کا سامنا ہے۔یہ بیس امریکی سینٹکام (CENTCOM) کا صدر دفتر ہے، اور برطانوی فوجی اہلکار بھی یہاں باری باری خدمات انجام دیتے ہیں، تاہم، حالیہ ہفتوں میں متعدد طیارے اس بیس سے منتقل کیے جا چکے ہیں۔ایران کی مہر نیوز ایجنسی کے مطابق ایران سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ آپریشن میں استعمال کیے گئے میزائلوں کی تعداد وہی ہے جو امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات پر اپنے حملے میں بموں کی صورت میں استعمال کی تھی، اور ایرانی افواج کی جانب سے جس فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا، وہ قطر میں شہری تنصیبات اور رہائشی علاقوں سے کافی دور واقع تھا۔قبل ازیں اپنی رپورٹ میں ’اے ایف پی‘ نے آگاہ کیا تھا کہ قطر نے عارضی طور پر ملک بھر میں فضائی ٹریفک معطل کر دی ہے، جب کہ کچھ مغربی سفارت خانوں نے وہاں موجود اپنے شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیا ہے، یہ اقدام ایران کی جانب سے امریکی حملوں کے جواب میں جوہری تنصیبات پر ممکنہ ردعمل کی دھمکی کے بعد کیا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے نے فلائٹ ریڈار کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ پروازوں کے راستوں اور ایئر ٹریفک کنٹرول کی آڈیو کی بنیاد پر اس وقت متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود بند ہے۔
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اپنے امیگریشن ونگ میں ایک اور مرحلے کے تحت تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آ رہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی برطانوی میڈیاکا کہنا ہے حوثیوں کے سعودیہ پر حملوں سے پاکستان کی تشویش بڑھ گئی،اس کے تنازع میں الجھنے...
اسلام آباد پاکستان نے کہا ہے کہ سعودیہ کے ساتھ دفاعی معاہدے سمیت تمام معاہدوں پر عمل کیلئے مکمل تیار ہیں،...
انصار عباسیاسلام آباد ....: ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ...
اسلام آ باد بھارت سے پاکستان میں داخل ہونےوالےدریائےچناب میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا...
اسلام آباد بھارت ڈھاکہ سے مشاورت کر کے معزول وزیراعظم کی بنگلہ دیش واپسی کے انتظامات کر سکتا ہے ، کارروائی...
اسلام آ باد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تنخواہ اور مراعات کتنی ہیں ؟؟؟ریکارڈ سامنے آ گیا۔ آڈیٹرجنرل کو...