اسلام آباد(نمائندہ جنگ )قومی سلامتی کمیٹی نے فردو، نطنز اور اصفہان میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد مزید کشیدگی کے خدشات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان حملوں کو بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) کی قراردادوں، عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس پیر کو منعقد ہوا جس میں ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے بعد پیدا ہونے والی علاقائی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اسرائیل کے جارحانہ اقدامات کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور اس امر پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ یہ فوجی حملے اس وقت کیے گئے جب ایران اور امریکا کے درمیان تعمیری مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا۔ کمیٹی نے ان غیرذمہ دارانہ اقدامات کو خطے میں کشیدگی بڑھانے کا سبب قرار دیا جو ایک وسیع تر تنازع کو ہوا دے سکتے ہیں اور بات چیت اور سفارت کاری کے مواقع کو کمزور کر رہے ہیں۔قومی سلامتی کمیٹی نے اقوام متحدہ کے چارٹر میں درج خود دفاع کے حق کو تسلیم کرتے ہوئے ایران کے دفاع کے حق کی توثیق کی۔کمیٹی نے ایران میں بے گناہ جانوں کے ضیاع پر ایرانی حکومت اور عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔اجلاس میں پاکستان کی متعلقہ فریقین سے قریبی سفارتی مشاورت کی پالیسی کو دوبارہ واضح کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے اپنی کوششیں اور اقدامات جاری رکھے گا۔قومی سلامتی کمیٹی نے تمام متعلقہ فریقین سے مطالبہ کیا کہ وہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی روشنی میں بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے اس تنازع کا حل تلاش کریں۔کمیٹی نے اس امر پر زور دیا کہ تمام فریقین بین الاقوامی انسانی حقوق اور انسانی ہمدردی سے متعلق قوانین کی مکمل پاسداری یقینی بنائیں۔
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اپنے امیگریشن ونگ میں ایک اور مرحلے کے تحت تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آ رہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی برطانوی میڈیاکا کہنا ہے حوثیوں کے سعودیہ پر حملوں سے پاکستان کی تشویش بڑھ گئی،اس کے تنازع میں الجھنے...
اسلام آباد پاکستان نے کہا ہے کہ سعودیہ کے ساتھ دفاعی معاہدے سمیت تمام معاہدوں پر عمل کیلئے مکمل تیار ہیں،...
انصار عباسیاسلام آباد ....: ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ...
اسلام آ باد بھارت سے پاکستان میں داخل ہونےوالےدریائےچناب میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا...
اسلام آباد بھارت ڈھاکہ سے مشاورت کر کے معزول وزیراعظم کی بنگلہ دیش واپسی کے انتظامات کر سکتا ہے ، کارروائی...
اسلام آ باد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تنخواہ اور مراعات کتنی ہیں ؟؟؟ریکارڈ سامنے آ گیا۔ آڈیٹرجنرل کو...