اسلام آباد (ایجنسیاں)پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کا کہناہے کہ اسرائیل نے پہلے لبنان پھر یمن اور اب ایران کو نشانہ بنایا ہے‘اگر ہم نے آج آوازبلندنہ کی وہ ہمارے خلاف بھی جارحیت کرے گاپھر دنیا بھی نہیں بولے گی ‘ خطے میں بڑھتی اسرائیلی جارحیت کو روکنا ہوگا‘امریکا کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہیں‘بھارت سندھ طاس معاہدے پر عمل کرے یا جنگ کیلئے تیار رہے ۔ پیر کو بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اسرائیل نے ایران پر حملے شروع کر دیئے ہیں، اگر ہم نے اب بھی آواز نہیں اٹھائی تو اس وقت کچھ بھی نہیں بچے گا جب وہ ہماری جانب آئیں گے‘نتن یاہوتیسری عالمی جنگ کے خطرات کو بڑھارہاہے ‘اسرائیل نے ایران کی فوجی قیادت کومیدان جنگ میں نہیں بلکہ ان کی رہائش گاہوں میں نشانہ بنایا‘ امریکا کے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے نتیجے میں اگرتابکاری کا اخراج ہوتاتو وہ نقصان صرف ایران تک محدود نہیں ہوتا بلکہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک کو بھی شدید خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا تھا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمارے خطے میں بھی نتن یاہوکی ایک سستی کاپی موجود ہے‘ہم نے اس سستے نتن یاہوکو جنگ، سفارتی کاری اوربیانیہ کے میدان میں شکست دے دی ہے۔سابق وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بلاول بھٹونے کہا کہ جب بھارت نے کشمیر پر حملہ کیا تو اس وقت کے وزیراعظم نے کہا، میں کیا کروں؟ کیا میں جنگ شروع کر دوں؟۔ ان کے مطابق سابق حکومت کا ردعمل محض یہ تھا کہ کشمیر ہائی وے کو سری نگر ہائی وے بنا دیں گے اور ہر جمعے کو کشمیر کے لیے احتجاج کیا گیا جبکہ موجودہ حکومت نے بھارت کے جہاز گرائے اور دشمن کو شکست دی۔ سابق حکومت کے دور میں کشمیر کو اندرونی معاملہ بنا دیا گیا تھا، مگر آج دنیا تسلیم کر رہی ہے کہ کشمیر ایک عالمی تنازع ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن اراکین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت سے پہلے بھی فنڈنگ لیتے تھے اس لیے آج چیخ رہے ہیں۔
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اپنے امیگریشن ونگ میں ایک اور مرحلے کے تحت تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آ رہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی برطانوی میڈیاکا کہنا ہے حوثیوں کے سعودیہ پر حملوں سے پاکستان کی تشویش بڑھ گئی،اس کے تنازع میں الجھنے...
اسلام آباد پاکستان نے کہا ہے کہ سعودیہ کے ساتھ دفاعی معاہدے سمیت تمام معاہدوں پر عمل کیلئے مکمل تیار ہیں،...
انصار عباسیاسلام آباد ....: ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ...
اسلام آ باد بھارت سے پاکستان میں داخل ہونےوالےدریائےچناب میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا...
اسلام آباد بھارت ڈھاکہ سے مشاورت کر کے معزول وزیراعظم کی بنگلہ دیش واپسی کے انتظامات کر سکتا ہے ، کارروائی...
اسلام آ باد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تنخواہ اور مراعات کتنی ہیں ؟؟؟ریکارڈ سامنے آ گیا۔ آڈیٹرجنرل کو...