کراچی (افضل ندیم ڈوگر) دوحا میں ایئر بیس پر ایرانی حملہ کے بعد کئی ملکوں کی فضائی حدود بند، خلیج کی سینکڑوں پروازیں متاثر، دوحہ، دبئی، ابوظہبی، بحرین، کویت، سعودی عرب کی سینکڑوں پروازیں مختلف ایئرپورٹس پر اتاری گئیں، رات گئے تک 2 ہزار پروازوں کی آمد روانگی غیر یقینی صورتحال کا شکار تھی، پاکستان کا فلائٹ اپریشن بھی ٹھپ ہو کر رہ گیا، 15 پروازیں واپس موڑی گئیں، درجنوں روانہ نہ ہو سکیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی جانب سے دوحا میں امریکی ایئر بیس پر میزائل حملے کے باعث پورے خطے کا فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا ہے۔ قطر کے بعد بحریں اور کویت نے بھی فضائی حدود بند کر دی جبکہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے امارات اور سعودی عرب کی جانب سے فضائی حدود بند کرنے کا کوئی اعلان کئے جانے کے باوجود فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہوا۔ دبئی، ابوظہبی، شارجہ، راس الخیمہ، ریاض، جدہ، مدینہ، اور دیگر ایئرپورٹس کی درجنوں پروازیں مختلف ایئرپورٹس پر اتاری گئیں یا جہاں سے یہ پروازیں روانہ ہوئی تھیں وہاں واپس موڑ دی گئیں۔ دوحہ ایئرپورٹ مکمل بند ہونے کی وجہ سے 200 سے زائد پروازوں کو متبادل ایئرپورٹس پر موڑا گیا یا مختلف ایئرپورٹس پر پروازوں کی روانگی روک دی گئی۔ اچانک فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے دوحہ ایئرپورٹ پر موجود 85 پروازوں کی روانگی متاثر ہوئی۔ قطر سمیت مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک میں فضائی حدود کی بندش اور قطر ایئرویز کی پروازوں کی معطلی کی وجہ سے درجنوں پروازوں نے یورپ کا رخ کیا یا واپس چلی گئیں۔ دوحہ ایئرپورٹ پر روانگی کے منتظر کئی ہزار مسافر پریشانی کا شکار ہیں۔ اسی طرح بحرین ایئرپورٹ پر بھی 100 پروازوں کی آمد روانگی روکی گئی۔ کویت سٹی ایئرپورٹ سے بھی پروازوں کی روانگی روکی گئی۔ کراچی اسلام اباد لاہور اور دیگر شہروں سے بحرین، شارجہ، ریاض، ابوظہبی دمام مدینہ مسقط کی 14 پروازوں کو واپس موڑ دیا گیا جن میں سے تین پروازوں کو مسقط ایئرپورٹ پر اتارا گیا ملک کے 7 بڑے ایئرپورٹس سے 30 پروازوں کی روانگی کئی گھنٹے تک روکے رکھی گئی۔ دو گھنٹے بعد دبئی اور ابوظہبی ایئرپورٹ پر پروازوں کی امد اور روانگی کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا۔ قومی ایئر لائن پی ائی اے کی جانب سے بھی فلائٹ اپریشن عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیا گیا۔ ایئر کینیڈا، ایئر فرانس، برٹش ایئر، یونائٹڈ ایئر، سنگاپور ایئر سمیت دنیا بھر کی 20 سے زائد بڑی ایئر لائنز نے خلیج کیلئے پروازیں معطل کرنا شروع کر دی ہیں جبکہ غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے ہزاروں مسافر بھی سفر سے گریز کرنے لگے ہیں۔ ترکش ایئرلائنز نے بحرین، دمام، دوحہ، دبئی، کویت، ابوظہبی، اور مسقط کی آج کی پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مصر نے بھی خلیج کیلئے فلائٹ اپریشن معطل کیا ہے۔
لاہور وفاقی تحقیقاتی ادارے نے اپنے امیگریشن ونگ میں ایک اور مرحلے کے تحت تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات...
کراچینیتن یاہو کا دورۂ امریکہ منسوخ،کیا امریکا اسرائیل میں دوریاں آ رہی ہیں، ایران کے حوالے سے امریکہ اور...
کراچی برطانوی میڈیاکا کہنا ہے حوثیوں کے سعودیہ پر حملوں سے پاکستان کی تشویش بڑھ گئی،اس کے تنازع میں الجھنے...
اسلام آباد پاکستان نے کہا ہے کہ سعودیہ کے ساتھ دفاعی معاہدے سمیت تمام معاہدوں پر عمل کیلئے مکمل تیار ہیں،...
انصار عباسیاسلام آباد ....: ٹرانس پیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ...
اسلام آ باد بھارت سے پاکستان میں داخل ہونےوالےدریائےچناب میں پانی کی آمد میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا...
اسلام آباد بھارت ڈھاکہ سے مشاورت کر کے معزول وزیراعظم کی بنگلہ دیش واپسی کے انتظامات کر سکتا ہے ، کارروائی...
اسلام آ باد آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تنخواہ اور مراعات کتنی ہیں ؟؟؟ریکارڈ سامنے آ گیا۔ آڈیٹرجنرل کو...