پشاور(ارشدعزیزملک) کوہستان میں 40 ارب روپےکےمیگا کرپشن سکینڈل میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینٹر اعظم سواتی پیر کے روز نیب میں پیش نہ ہوئے تاہم ان کے وکیل نیب میں پیش ہوئے قومی احتساب بیورو خیبرپختونخوا نے اعظم سواتی کو ایک ہفتے میں پیش ہونے کی ہدایت کردی اور قرار دیا کہ اعظم سواتی کو پیشی کے لئے دوسرا نوٹس جلد جاری کریں گے۔ نیب نے کوہستان سکینڈل میں پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو پیر کے روز پیش ہونے کے لئے نوٹس جاری کیا تھا تاہم اعظم سواتی کی جگہ ان کے وکیل نیب میں پیش ہوئے۔نیب زرائع کے مطابق اعظم سواتی کے وکیل کو ہدایت کی گئی ہے کہ اعظم سواتی خود پیش ہوں تاہم وکیل نے اعظم سواتی کی پیشی کیلئے ایک ہفتےکا وقت مانگ لیا، زرائع کے مطابق نیب خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو مزید وقت دینے سے انکار کردیا نیب نے اعظم سواتی کو جلد سے جلد پیش ہونے کی ہدایت کی اور انہیں بتایا گیا کہ پیشی کے لئے ایک ہفتہ وقت نہیں دے سکتے، جلد پیش ہونےکے لئےدوسرا نوٹس جاری کرینگے، واضح رہے کہ اعظم سواتی کو نیب خیبر پختونخوا نے کوہستان سکینڈل میں طلب کیا تھا اسکینڈل میں اعظم سواتی کے بینک اکاؤنٹ میں مبینہ طورپر کوہستان سکینڈل کےملزمان کی جانب سے60کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کا الزام ہے ۔ذرائع کے مطابق یم ایس کوہستان ایسوسی ایٹ اینڈ بلڈرز مبینہ طورپر کوہستان میگا سکینڈل میں ملوث ہے اوران کمپنیوں میں شامل ہے جنھو ں نے بھاری رقوم نکال کرقومی خزانے کو نقصان پہنچایا ۔2024کے دوران یم ایس کوہستان ایسوسی ایٹ اینڈ بلڈرز کی جانب سے اعظم سواتی کے بینک اکائونٹس میں بھاری رقم منتقل ہوئی ۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ جائیداد کی قیمت 25 روڑ روپے تھی جبکہ 60کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ۔دستاویزات کے مطابق جائیدار 2024میں فروخت کی گئی لیکن جائیدادکا انتقال مبینہ طورپر سابقہ تاریخوں میں 2016میں دکھایا گیا اس حوالے سے حکومتی ٹیکسز کی ادائیگی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں جس سے یوں محسوس ہوتا ہے کہ جعل سازی کی گئی ہے ۔اعظم سواتی کے قریبی ذرائع کے مطابق انھوں نے مانسہرہ کی حبیب کالونی میں اپنی جائیدادفروخت کی جس کے عوض انھیں رقم اداء کی گئی جس کا انتقال اوردستاویزات موجود ہیںجس کے لئے خریدکنندہ نے رقم اداء کی ۔جائیدار خریدنے کے لئے رقم کہاں سے آئی اس سے ان کا کوئی تعلق نہیں ۔انھوں نے الزامات کو بے بنیاد قراردیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے بےبنیاد پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔